کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ اب بیس بال میں بدل چکی،سام کرن نے پاکستانی پلیئرزکی نیندیں اڑادیں۔کرکٹ بیس بال میں بدل چکی،ایک ہی روز انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی نے عملی طورپر کربھی دیا ور کہہ بھی ڈالا ہے۔
آئی پی ایل کھیلنے والے پنجاب کنگز کے انگلش کپتان سام کرن نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ریکارڈ 262 رنزتعاقب کی جیت کے بعد کہا ہے کہ اب کرکٹ کرکٹ نہیں رہی بلکہ بیس بال بن چکی۔پلیئرز میں شاٹ کھیلنے،چھکے مارنے کی صلاحیت اور طاقت بڑھتی جارہی ہے۔اب تو ہر اگلے میچ میں 300 اسکور کا خوف ہونے لگا ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان اور راجستھان رائلزکیلئے کھیلنے والے جوس بٹلر عملی طور پر بیس بال کھیل رہے ہیں اور یہ صرف اس لئے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاور ہٹنگ کرسکیں۔
جوس بٹلر نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کرکٹ کو بیس بال میں بدل دیا
ان حالات مین ٹیم پاکستان کیلئے بڑا سبق اور پریشانی ہے کہ اس کے پلیئرز اور ان کی تیاری کہاں ہے،جہاں ڈی ٹیم کے خلاف 178 رنزنہیں بن پاتے اور جہاں 179 اسکور کر کے بائولرز اس کا دفاع کرنے میں ناکام ہیں۔یہ الارمنگ حالات ہیں۔
ٹی 20 ہسٹری کا سب سے بڑا ہدف آئی پی ایل میں عبور،نیاریکارڈ اور لاٹھی چارج،امپائرتکرار