کرک اگین اسپیشل رپورٹ
آئی سی سی نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کیا ہے۔ریکارڈ 13 خواتین امپائرز اور آفیشلز ہونگی۔ایونٹ کا 8واں ایڈیشن کھیلاجارہا ہے۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے اعتراف کیا ہے کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹر بنیں گے،آنے والے وقت میں متعدد ریکارڈز پاش پاش کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے ڈبل ایوارڈز سے کہیں زیادہ بڑے ایوارڈز ان کے منتظر ہیں۔
کوئٹہ میں بابر اعظم اور سرفراز احمد آمنے سامنے ہوگئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ 8 کے آغاز سے قبل 5 فروری کو ایک نمائشی میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کھیلیں گے۔یہ میچ 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی،محمد یوسف، انضمام الحق بھی ایکشن میں دکھائی دینگے۔معین خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، عمر اکمل، واحد بنگلزئی،بسم اللہ خان،حسیب اللہ ایکشن میں ہونگے۔بلوچستان کے فینز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 30جنوری سے شروع ہوگی
کرکٹ رائونڈاپ،کرکٹرکی شادی،خواتین آفیشلز کا اعلان،بابر اور سرفراز آمنے سامنے،اہم نیوز۔پاکستان سپرلیگ ٹرافی ٹور جاری ہے۔قومی کھلاڑی اور لیگ کی فرنچائز سے منسلک پلیئرز اس کے ساتھ ہیں۔رومان رئیس نے میر حمزہ کے ساتھ اس میں شرکت کی ہے اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی کرکٹر اکسر پٹیل کی شادی ہوگئی ہے،۔ان کی شادی میں اہم شخصیات نے شرکت کی ہے۔
ادھر ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور وہ اب آسٹریلین اوپن کے بعد ماضی بن گئی ہیں۔