جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ جنوبی افریقا پر نازی جرمنی ایکٹ کا الزام،کپتان کی بحالی کیلئے آئی سی سی کو خط،احتجاج کی دھمکی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک جانب عثمان خواجہ کا کیس تھا،علامتی احتجاج کی اجازت بھی نہ تھی تو ان کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کھڑا ہوا اور نہ ہی کرکٹ یا اس سے باہر کی کوئی تنظیم۔دوسری جانب کرکٹ سائوتھ افریقا اور آئی سی سی کو جنوبی افریقا کے جیوش آف ڈپٹیز کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور اس نے آئی سی سی کو خط لکھ کر 2 مطالبات کردیئے ہیں۔پہلا یہ کہ جنوبی افریقا کے انڈر19 ورلڈکپ کپتان کو بحال کیا جائے ،دوسرا کرکٹ جنوبی افریقا کو سرزنش کی جائے۔
پہلے پس منظر جان لیں
کرکٹ جنوبی افریقا نے گزشتہ جمعہ کو اپنی انڈر 19 ٹیم کے کپتان کو عہدے سے ہٹادیا تھا اور کہا تھا کہ اس نے اسرائیل جنگ میں اسرائیل اور یہودیوں کی حمایت کی ہے،اس سے اس سجمعہ سے شروع ہونے والے انڈر 19 ورلڈکپ کے سکیورٹی مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔
انڈر 19 ورلڈکپ میں تشدد کے خدشات،اسرائیلی حمایت پرجنوبی افریقا کپتان معطل
جنوبی افریقا کے کپتان ڈیوڈ ٹیکگر یہودی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اسرائیلی حمایت میں پیش پیش ہیں۔ادھر جنوبی افریقا کی عالمی عدالت میں اسرئیل کے خلاف کیس کی سماعت بھی شروع ہے،جس سے حالات مزید گرم ہیں۔ایسے میں یہودیوں کے بورڈ ایس اے جے بی ڈی نے منگل کو کرکٹ جنوبی افریقا حکام سے مذاکرات کئے ہیں اور کپتان کی بحالی کا کہا ہے۔مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
اب بیان جاری کیا گیا ہے،اس میں کہا گیا ہے کہ آج ہونے والی میٹنگ میں کرکٹ سائوتھ افریقا واضح، قابل اعتماد ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا کہ ڈیوڈ ٹیگر کے کپتان ہونے کی وجہ سےحقیقی سیکورٹی خطرات تھے۔ ہماری سمجھ کو تقویت ملتی ہے کہ ٹیگر کو بطور کپتان ہٹانے کے لیے سیکیورٹی خدشات جعلی بہانہ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس ٹورنامنٹ کو آگے بڑھنے کی اجازت دے رہی ہے، یہ خاموش توثیق ہے۔ یہ واقعہ نازی جرمنی کے ان مطالبات کی یاد دہانی کرواتا ہے جب یہودیوں کو 1936 کے برلن اولمپک کھیلوں میں شرکت سے خارج کیاگیا۔
ہم کرکٹ سائوتھ افریقا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیوڈ ٹیگر کو فوری طور پر جنوبی افریقا انڈر19 ٹیم کے کپتان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔ ہم عالمی برادری سے مزید مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے امتیازی سلوک کے اس صریح فعل کے خلاف احتجاج کرے۔
آئی سی سی نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیاہے۔ادھر یہ بھی دھمکی دی گئی ہے کہ جمعہ سے ایونٹ کا آغاز آسان نہیں ہوگا،شدید احتجاج ہوگا۔