چنائی،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،بھارت جیت کر بھی پاکستان سے پیچھے بلکہ ٹاپ 4 سے باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے فتح کے باوجود بھارت پاکستان سے بہتر نہیں ہے بلکہ ٹاپ 4 میں بھی نہیں ہے۔کرکٹ ورلڈکپ 2023 پوائنٹس ٹیبل کے حالات یہ ہیں کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ دسویں و آخری نمبر پر ہے۔بھارت کا نمبر جیتنے والوں میں آخری مطلب 5واں ہے۔چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش اور تیسری پوزیشن پر پاکستان ہے۔یوں بھارت پاکستان سے پیچھے ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سرکل کے بعد نیوزی لینڈ پہلے،جنوبی افریقا دوسرے اور پاکستان تیسرے جب کہ بنگلہ دیش چوتھے اور بھارت 5 ویں نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا چھٹے،افغانستان 7 ویں اور نیدرلینڈز 8 ویں جب کہ سری لنکا 9 ویں اور انگلینڈ دسویں پوزیشن پر ہیں۔دس ٹیموں میں سے 5 ٹیمیں نیوزی لیبنڈ،جنوبی افریقا،پاکستان،بھارت اور بنگلہ دیش نےا پنے میچزجیتے ہین اور ان کے 2،2 پوائنٹس ہیں لیکن یہ پوزیشن فی الوقت نیٹ رن ریٹ پر ہے۔