دھرم شالہ،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،بھارت ناقابل شکست،کیویز کترے گئے،کوہلی کو ایک ہزیمت۔کرکٹ ورلڈکپ 2023،بھارت ناقابل شکست،کیویز کترے گئے،سیمی فائنل کنفرم۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ کی شکست۔بھارت ناقابل شکست۔مسلسل 5 ویں جیت نام کرکے دس پوائنٹس کرلئے۔قریب سیمی فائنل بھی کنفرم ہوگیا ہے۔ویرات کوہلی نے گزشتہ میچ کی طرح یہاں بھی سنچری کیلئے اضافی کوشییں کی،کیویز نے گھیر لیا ،کیونکہ وہ ناکام ہوگئے۔بھارت کو جیت کےلئے 5 رنز درکار تھےا ور کوہلی کو بھی 5 رنز،سنگل چھوڑے۔چوکے کی کوشش ایک حد تک کی لیکن چھکے کے چکر میں ویرات کوہلی 95 کرکے کیچ ہوگئے۔
بھارتی کیمپ جیت کے قریب ہوکر بھی افسردہ تھا۔بھارت نے 274 رنز کا ہدف بالیں قبل 6 وکٹ پر پورا کرکے میچ 4 وکٹ سے جیت لیا۔کوہلی 2 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے 104 بالز پر 95 کرکے گئے۔ان سے قبل روہت شرما 46 قبال ذکر سکورر تھے۔لکی فرگوسن کو 2 وکٹیں ملیں۔
میچ شروع ہوتے وقت بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔کیویز 2 وکٹیں جلد کھوکر ایک موقع پر182 رنز 3 وکٹ تھے لیکن بھارتی بائولرز خاص کر محمد شامی کی تباہ کن بائولنگ کے سبب بڑا اسکور نہ کرسکے اور پورے پچاس اوورز کھیل کر 273 اسکور پر آئوٹ ہوئے۔ڈیرل مچل نے 130 اور راچن رویندرا نے 75 رنزکئے۔ مین آف دی میچ محمد شامی نے54 رنزدے کر 5 وکٹیں لیں۔
نیوزی لینڈ کی 5 ویں میچ میں جاکر یہ پہلی ناکامی تھی۔بھارت 5 میچز میں 10 پوائٹس کے ساتھ پہلے،نیوزی لینڈ دوسرے ،جنوبی افریقا تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہیں۔