| | | | | | | | | |

گلوز خشک کرنے کا طریقہ ،عامر کی رائے بابر کے خلاف ،ڈیل سٹین حق میں،وقار کا اہم تبصرہ،9 گیند باز

 

 

کرک اگین ورلڈ کپ رائونڈ اپ

گلوز خشک کرنے کا طریقہ ،عامر کی رائے بابر کے خلاف ،ڈیل سٹین حق میں،وقار کا اہم تبصرہ،9 گیند باز

محمد عامر نے پاکستان کو فیورٹ ماننے سے انکار کردیا ہے۔ساتھ میں انہوں نے ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے بڑا اور دور جدید کا اکلوتا بہترین بیٹر کہا ہے۔

ادھر بھارتی میڈیا پر سابق لیجنڈری پیسر وقار یونس نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہونگے۔جنوبی آفریقا کے سابق پیسر ڈیل اسٹین نے بابر اعظم کو کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا ٹاپ اسکورر قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ وارم میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم سے زیادہ اس کے ایک بیٹر کے گلوز ہائی لائٹ ہوگئے ہیں۔اننگ کے دوران ایک بیٹر نے اپنے گلوز خشک کرنے کے لئے پیڈسٹل فین پر لگادیئے۔پنکھے کی ہوا نے کام کردیا۔

حارث رئوف استاد جی بن گئے۔حیدر آباد دکن میں بھارت سے تعلق رکھنے والے نیٹ بائولرز کو گر سکھادیئے ہیں ۔
ورلڈ کپ وارم اپ میچز میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا نے نیوز لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران 9،9 بائولرز استعمال کرکے بتایا کہ
سب کے بازو کھولنے کی ضرورت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *