کرکٹ ورلڈکپ کہانی،سلور جوبلی ایڈیشن کی یہ آن لائن اقساط ہیں،اس کی 15 ویں قسط پیش خدمت ہے،اس میں ورلڈکپ کے بیٹنگ،بائولنگ،فیلڈنگ ریکارڈز کے ساتھ ٹیم ریکارڈز بھی ہیں۔ساتھ میں ہر ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر،ٹاپ وکٹ ٹیکر اور ہر ورلڈکپ کا پلیئر آف دی ایونٹ بھی واضح کیاگیا ہے۔عمران عثمانی کی کتاب ورلڈکپ کہانی 1998 سے باقاعدگی سے شائع ہورہی ہے۔یہ اسکا 7 واں ایڈیشن ہے۔ڈیجٹل میڈیا پر اختصار کے ساتھ تفصیلات دی جارہی ہیں۔مکمل تفصیلات سافٹ کاپی میں ہیں،جو پرنٹنگ کے آخری مراحل میں ہے۔
ورلڈکپ کہانی،اب تک کس کے زیادہ میچز،کس کی ناکامیاں،میزبانی میں بھارت کیسی سنچری کرنے والا
کرکٹ ورلڈکپ کہانی،بیٹنگ،بائولنگ،فیلڈنگ،ٹیم ریکارڈز،ٹاپ بیٹرزوبائولرز،پلیئرز آف دی ایونٹس۔مکمل تفصیلات یہاں دی جارہی ہیں۔کرکٹ ریکارڈز،کرکٹ ورلڈکپ تاریخ،کرکٹ ورلڈکپ ہسٹری اور کرکٹ ورلڈکپ واقعات پر نظر رکھنے والوں کی نذر۔
ورلڈ کپ کے بیٹنگ ریکارڈز(1975 سے 2019 ) تک
ورلڈکپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے سچن ٹنڈولکر 2,278 (1992–2011)
سب سے زیادہ بیٹنگ اوسط (کم سے کم 10 اننگز) [101] جنوبی افریقہ لانس کلوزنر 124.00 (1999–2003)
سب سے زیادہ بڑی انفرادی اننگ ۔ نیوزی لینڈ مارٹن گپٹل بمقابلہ ویسٹ انڈیز 237* (2015)
کرس گیل اور مارلن سیموئلز کی سب سے زیادہ شراکت۔(دوسری وکٹ) ویسٹ انڈیز بمقابلہ زمبابوے 372 (2015)
ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز ۔ سچن ٹنڈولکر 673 (2003)
سب سے زیادہ سنچریاں بھارت کے روہت شرما اور سچن ٹنڈولکر نے 6،6 بنارکھی ہیں۔ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے انڈیا کے روہت شرما 5 (2019)
ورلڈکپ کے بائولنگ ریکارڈز1975 سے 2019 تک
سب سے زیادہ وکٹیں آسٹریلیا کے گلین میک گرا 71 (1996–2007)کے ورلڈکپ۔
سب سے کم اوسط (کم از کم 400 گیندیں پھینکی گئی) آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 14.81 (2015–2019)کے ورلڈکپ
بہترین اسٹرائیک ریٹ (کم سے کم 20 وکٹ) انڈیا کے محمد شامی 18.6 (2015–2019)کے ورلڈکپ
بہترین اکانومی ریٹ (کم سے کم 1000 گیندیں پھینکی گئی) ؤ ویسٹ انڈیز کے اینڈی رابرٹس 3.24 (1975–1983)کے ورلڈکپ
بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار، آسٹریلیا کے گلین میک گرا بمقابلہ نمیبیا 7/15 (2003)کے ورلڈکپ
ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں۔ آسٹریلیا کےمچل سٹارک 27 (2019)کے ورلڈکپ
ورلڈکپ کے فیلڈنگ ریکارڈز(1975 سے 2019 ) تک
سب سے زیادہ آؤٹ کرنے والے (وکٹ کیپر) سری لنکا کے کمار سنگاکارا 54 (2003–2015)کے ورلڈکپ
سب سے زیادہ کیچز (فیلڈر) آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ 28 (1996–2011)کے ورلڈکپ
ورلڈکپ کے ٹیم ریکارڈز(1975 سے 2019 ) تک
سب سے زیادہ سکور آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان 417/6 (2015)
کم ترین سکور کینیڈا بمقابلہ سری لنکا 36 (2003)
سب سے زیادہ جیت کاتناسب۔ آسٹریلیا 74.73% ۔
سب سے زیادہ مسلسل جیت آسٹریلیا کے میچز27 (20 جون 1999 سے 19 مارچ 2011، ۔
مسلسل سب سے زیادہ ٹورنامنٹ کا فاتح۔آسٹریلیا 3 جیتتا ہے (1999–2007)
ہر ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر،ٹاپ وکٹ ٹیکرز(1975 سے 2019 ) تک
1975 پہلا ورلڈکپ۔نیوزی لینڈ کےگلین ٹرنر (333) آسٹریلیا گیری گلمور (11) وکٹیں
1979 دوسرا ورلڈکپ۔ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینیج (253) رنز انگلینڈ کے مائیک ہینڈرک (10) وکٹیں۔
1983 تیسرا ورلڈکپ۔انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور (384) انڈیا کے راجر بنی (18) وکٹیں۔
1987 چوتھا ورلڈکپ۔انگلینڈ کے گراہم گوچ (471)رنز، آسٹریلیا کے کریگ میک ڈرموٹ (18) وکٹیں۔
1992 پانچواں ورلڈکپ۔نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو (456) رنز،پاکستان کے وسیم اکرم (18 وکٹیں)
1996 چھٹا ورلڈکپ۔انڈیا کے سچن ٹنڈولکر (523) رنز۔ انڈیا کے انیل کمبلے (وکٹیں 15)
1999 ساتواں ورلڈکپ انڈیا کے راہول ڈریوڈ (461) رنز۔ نیوزی لینڈ کے جیوف الاٹ/ آسٹریلیا کے شین وارن (20 وکٹیں)
2003 آٹھواں ورلڈکپ۔انڈیا کے سچن ٹنڈولکر (673) رنز۔سری لنکا کے چمندا واس ( وکٹیں23)
2007 نواں ورلڈکپ ۔آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن (659)رنز۔ آسٹریلیا کے گلین میک گرا (26 وکٹیں)
2011 دسواں ورلڈکپ۔سری لنکا کے تلکارتنے دلشان (500)رنز۔ پاکستان کے شاہد آفریدی/ انڈیا کے ظہیر خان (وکٹیں21)
2015 گیارواںورلڈکپ۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل (547) رنز۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ/ آسٹریلیا کے مچل سٹارک ( وکٹیں22)
بارہواں ورلڈکپ 2019 ۔انڈیا کے روہت شرما (648)رنز۔ آسٹریلیا کے مچل سٹارک،27 وکٹیں۔
ورلڈکپ کے پلیئرز آف دی ٹورنامنٹ(1975 سے 2019 ) تک
پہلے 4 ورلڈکپ میں آفیشلی نامزدگی نہیں کی گئی۔1992 میں مارٹن کرو۔1996 میں سنتھ جے سوریا،1999 میں لانس کلوزنر،2003 میں سچن ٹنڈولکر،2007 میں گلین میک گراتھ،2011 میں یووراج سنگھ،2015 میں مچل سٹارک اور 2019 میں کین ولیمسن پلیئر آف دی ورلڈکپ قرار پائے۔