ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست۔کرک اگین رپورٹ ۔جوئے روٹ اور زیک کرولی نے انگلینڈ کو مشکلات سے بھرپور نفسیاتی ٹیسٹ سیشن میں بچالیا۔پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے ایک ایسے وقت میں اپنی پہلی اننگ شروع کی جو دن کا آخری سیشن تھا۔اختتامی لمحات ٹیسٹ میچز میں ہمیشہ بھاری ہوتے ہیں اور جب 556 رنزکے جواب میں اوپنر 4 کے مجموعہ پرپویلین لوٹ چکے ہوں تو اور خوف ہوتا ہے لیکن دوسرے اوپنر زیک کرولی اور انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنزبنانے کے ممکنہ امیدوار جوئے روٹ نے اپنی ٹیم کو واقعی فی الحال بچالیا ہے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز منگل کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ پر96 رنزبنائے تھے۔20اوورز کا کھیل ہوا تھا۔زیک کرولی 64 اور جوئے روٹ 32 پر ناقابل شکست تھے۔اولی پوپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار بنے،عامر جمال نے اڑتے ہوئے شاندار کیچ لیا۔شاہین سمیت باقی کوئی بائولر وکٹ نہیں لے سکا۔
انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگ کے اسکور 556 رنز کو پورا کرنے کیلئے اب بھی مزید 460رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 9وکٹیں باقی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان 556 رنزبنانے میں کامیاب،اننگ میں کئی ڈرامے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ملتان کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 556 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستانی ٹیم نے 149 اوورز بیٹنگ کی اور دوسرے روز کے آخری سیشن میں بھی 45 منٹ تک بیٹنگ کی۔یوں ٹیسٹ میچ کے چھٹے سیشن میں جاکر اننگ تمام ہوئی۔اننگ کی خاص بات سلمان علی آغا کی شاندار سنچری،انگلش فیلڈرز کی بدحواسی اور اور تھکاوٹ کے ساتھ بائولرزکی ناکامی بھی تھی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز صبح پاکستان نے 328 رنز 4 وکٹ سے اننگ شروع کی تو نائٹ واچ مین نسیم شاہ درد سر بن گئے۔انگلش بائولرز کی بے بسی دیکھنے والی تھی جو 90 منٹ تک نسیم شاہ جیسے ٹیل اینڈرز کو مڈل میں برداشت کررہے تھے۔انگلش کیمپ نے آخر کار انہیں پلان کے تحت شکار کیا۔لنگ لیگ کا فیلڈر اندر دائرے میں وکٹ کیپر سے بھی آگے نسیم شاہ کے پیچھے کھڑاکرکے پیسر بریڈن کراس نے انہیں لیگ پر قریب شاٹ پچ بال ڈالی،جسے کھیلنے گئے اور کیچ انکی پیچھے کھڑے لیفٹ سائیڈ پر بروک نے کیچ پکڑا۔نسیم شاہ کیریئر بیسٹ 33 رنز 77 بالز پر بناکر آئوٹ ہوئے۔یہ بریڈن کراس کی پہلی ڈیبیو وکٹ تھی۔لنچ بریک سے قبل انگلینڈ کو اہم ترین وکٹ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ملی جو 12 بالز کھیل کر کھاتہ کھولے بناہی پویلین لوٹ گئے۔جیک لیچ کی بال پر کرس واکس نے کیچ پکڑا۔پاکستان کا اسکور اس وقت 6 وکٹ پر 393 رنزتھا۔
انگلینڈ کا ایک بیٹر زخمی،ایک بائولر کی کل واپسی،اگلا پلان اور ممکنہ آپشنز
سلمان علی آغا سعود شکیل کاساتھ دینے آئے تو انگلش بائولرزپھر سے بے بسی محسوس کرنے لگے۔ یہاں کرس واکس نے ان کا ایک کیچ پکڑا لیکن ری پلے میں انکا پائوں بائونڈری لائن سے باہر ٹکرارہا تھا،یہ چانس انہیں بہت مہنگا پڑا۔لنچ کے بعد پاکستان نے 397 رنز 6 وکٹ سے اننگ شروع کی تھی۔450 رنزپر جاکر انگلینڈ کو 7 ویں وکٹ ملی،جب سیٹ بیٹر سعود شکیل 177 بالز پر 82 رنزکرکے پویلین لوٹے۔انہوں نے کیریئر کی 7 ویں ہاف سنچری بنائی تھی۔اسپنر شعیب بشیر کی بال پر جوئے روٹ نے سلپ میں شاندار کیچ لیا۔انگلینڈ کو دن کی چوتھی اور پاکستان کی 8 ویں وکٹ 14 رنزکے اضافہ پر اس وقت ملی جب اسکور 464 تھا۔آل رائونڈر عامر جمال جو طویل انجری کے بعد ٹیسٹ کھیل رہے تھے۔وہ7 رنز بناکر کراس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔9 ویں وکٹ پر شاہین شاہ آفریدی نے سلمان علی آغا کو اچھا ساتھ دیا،یہاں سے آغا مزید جارحیت پر اتر آئے۔انہوں نے کیریئر کی 8 ویں ہاف سنچری بنائی۔کیریئر کے 1000 رنز ٹیسٹ رنز بھی مکمل کئے۔
ملتان کرکٹ ٹیسٹ،پاکستان 556 رنزبنانے میں کامیاب،اننگ میں کئی ڈرامے
سلمان علی آغا کی ملتان ٹیسٹ میں8 ویں نمبر بیٹنگ کرتے سنچری۔ سلمان علی آغا نے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری بنادی۔2023 میں سری لنکا کے خلاف سنچری کے بعد کی پہلی سنچری ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انہوں نے یہ تھری فیگر اننگ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 8 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے بنائی۔سعود شکیل کے ساتھ 7 ویں وکٹ پر57 رنزکی شراکت کے مقابل انہیں 9 ویں وکٹ پر شاہین کی شراکت داری کا بڑا فائدہ ہوا۔انہوں نے 108 بالز پر 10 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی ہے۔چائے کے وقفہ کے بھی پاکستان نے 515 رنز 8 وکٹ سے اننگ آگے بڑھائی تھی۔شاہین آفریدی کے ساتھ 9 ویں وکٹ پر 85 رنزکی شراکت بنائی۔شاہین 49 بالز پر 26 کرگئے۔ابرار احمد 3 رنزبناکر روٹ کی بال پر سلپ میں کھڑے بین ڈکٹ کے ہاتھوں ایسے کیچ ہوئے کہ بال پہلے وکٹ کیپر کے گلوز کو لگی،پھر ان کے گلوز سے ہوتی ڈکٹ کے ہاتھ کو لگتی ان کے سینے سے لگی اور پھر کیچ ہوا۔ڈکٹ تکلیف میں میدان سے باہر گئے ہیں۔پہلے روز شان نے 151 اور عبداللہ شفیق نے 102 رنزبنائے تھے۔
کرس واکس سلمان علی آغا کے کیچ آئوٹ کا غلط دعویٰ تو کرہی گئے،ملتان میں راشد لطیف واقعہ کی یاد تازہ
انگلینڈ کی جانب سے اسپنر جیک لیچ نے 160 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔دیگر اسپنرز شعیب بشیر اور جوئے روٹ کو ایک ایک وکٹ ملی۔گس اٹکنسن نے 99 رنز اور بریڈن کراس نے 74 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔
کرس واکس متنازعہ کیچ کی کوشش،ڈراپ کیچز،ڈراپ سٹمپ سمیت متعدد ڈرامے ہوئے۔