دبئی،راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔عاقب جاوید اور رضوان کو خبر کریں،انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی میں ایک اور سپنر لے آیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے پاکستان میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی جو درخواست کی تھی،آئی سی سی تیکنیکی کمیٹی نے منظور کرلی ہے۔
لیگ اسپنر ریحان احمد آگئے ہیں،یوں انگلینڈ کے سپنرز کی تعداد ہوگئی ہے۔سربراہی عادل رشید کر رہے ہیں، جو روٹ اور لیام لیونگسٹون درمیان میں شامل ہیں۔
نگلینڈ کے باؤلنگ آل راؤنڈر برائیڈن کارس پیر کی چوٹ کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔۔ لیگ اسپنر ریحان احمد کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان میں ہر جانب شور رہا لیکن عاقب جاوید اور رضوان سوال کرنے والوں کا مذاق اڑاتے رہے۔امکان ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے اگلے میچ میں ہونگے جو 26 فروری کو افغانستان کے خلاف لازمی جیت کا مقابلہ ہے۔
Getty Images,File Photo