کرک اگین رپورٹ۔ملکی حالات،کے پی کے کا اگلامنظرنامہ،پاکستان جنوبی افریقا سیریز اور سہہ ملکی کپ کی تازہ اپ ڈیٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز خطرات کی زد میں ہے۔اگلے ماہ 3 ملکی کپ کا پاکستان میں انعقاد بھی مشکوک ہوگیا ہے۔یہ صرف افواہیں نہیں بلکہ وہ حقائق ہیں جن پر ان دونوں باتوں کا انحصار ہے۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز 12 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہورہی ہے۔دوسرا و آخری ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
لاہور،پنڈی سے تازہ ترین صورتحال
لاہور سے ایک مذہبی جماعت کا احتجاجی کاررواں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا ہے جو ابھی تک لاہور ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ 10 سے 12 روز میں اسلام آباد پہنچیں گے۔نتیجہ میں پورے پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کی جاچکی ہے اور راولپنڈی،اسلام آباد میں لاک ڈائون ہے۔موبائل سروس تک معطل ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے حالات اور اس کے اثرات
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے حالات یہ ہیں کہ وہاں کا وزیر اعلیٰ مستعفی ہوچکا۔نامزد وزیر اعلیٰ ریاست کو قبول نہیں۔سیاسی جماعت پی ٹی آئی اپنے قائد عمران خان کے حکم پر سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔جمعہ کو ایک ادارہ کی جانب سے کی گئی سیاسی پریس کانفرنس نے ماحول گرم کردیا ہے۔نتیجہ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کے پی کے اسمبلی اجلاس بلانے،قانونی مشاورت اور اگلے روز ہفتہ کو اہم فیصلوں کی خبروں نے حالات خراب کردیئے ہیں،اس کے نتیجہ میں کے پی کے میں کوئی بھی ایڈونچر ہوا تو اسکے اثرات ملک بھر میں پڑیں گے۔ایسے میں کرکٹ سیریز دائو پر لگ سکتی ہے۔
اگلے ماہ کی ٹرائی سیریز کو خطرہ
ایسا خطرہ فی الحال تو نہیں ہے لیکن پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ شریک تیسرا ملک افغانستان عین وقت پر،پاکستان کے حالات کے تناظر میں کوئی بھی ایکشن لے سکتا ہے۔
کرک اگین نوٹ
پاکستان کے حالات درست نہیں ہیں۔لاہور سے چلتا مذہبی جماعت کا احتجاج زیادہ خطرناک فی الحال تو نہیں ہے لیکن یہ غیر متوقع طور پر کسی انہونی کی صورت میں خطرناک بن سکتا ہے۔کے پی کے کے حالات اور وہاں کے وزیر اعلی کے چنائو کے تناظر میں کسی بھی وقت کچھ بھی ممکن ہے۔اگر دگر گوں صورتحال ہوئی تو کرکٹ پر اثرات پڑیں گے۔
راولپنڈی ٹیسٹ ملتان منتقل ہوسکتا ہے۔ٹرائی سیریز میں ایک ملک تبدیل اور وینیو بدل سکتے ہیں۔
تازہ ترین حالات
شیڈول کے مطابق فی الحال ہر چیز آگے بڑھ رہی ہے۔خطرات باقی ہیں۔
