ملتان۔کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ ٹیم کے ملتان پہنچنے کی تاریخ سیٹ،شہر میں طویل قیام،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں 19 روز کا طویل قیام ملتان میں کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 گھنٹے قبل انگلینڈ کے دورہ پاکستان 2024 کے ری شیڈول ٹور کا اعلان کیا تھا۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں 3 میچز ہیں۔سابقہ شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان،دوسرا 15 اکتوبر سے کراچی اور تیسرا24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں تھا۔اب بھی تاریخیں یہی ہیں لیکن کراچی کا ٹیسٹ بھی ملتان منتقل ہوچکا ہے۔یوں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ایک ہی ٹیسٹ سیریز کے مسلسل 2 میچزکی میزبانی پہلی بار کرے گا۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان
شٰیڈول کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی۔اسی روز ہی پاکستان کرکٹ اسکواڈ بھی ملتان آئے گا۔یوں دوسرا ٹیسٹ اگر 5 ویں روز تک گیا تو یہ دونوں ٹیمیں 20 اکتوبر تک ملتان میں قیام کریں گی۔یوں یہ 19 روزہ سٹے ہوگا۔
دورہ پاکستان ،انگلینڈ اسکواڈ کا اعلان ،ٹیسٹ وینیوز سیٹ ،ملتان کا میچ ری شیڈول