کراچی،کرک اگین رپورٹ۔ڈیوڈ وارنر امپائر کے کس فیصلے پر سیخ پا،چیخ اٹھے،اب کیا ہوگا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ڈیوڈ وارنر امپائر کے فیصلے پر چیخ اٹھے۔ اپنے ہی کیمپ میں اپنے دونوں ہاتھ بلند کر کے انہوں نے احتجاج ریکارڈ کیا ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فیلڈ امپائر نے عامر جمال کو علی رضا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا ۔انہوں نے ایک رنز بنایا ۔
عامر جمال جب آؤٹ ہوئے تو 133 پر آٹھویں وکٹ گری تھی اور 18.1 اوورز کا کھیل ہوا تھا ۔میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا تھا۔ بیٹر نے فیصلہ چیلنج کیا۔ ریویو میں دیکھا گیا کہ گیند بہت اوپر لگی اور محسوس ہوتی تھی کہ یہ وکٹوں کے اوپر سے گزر جائے گی لیکن جب فائنل ریویو واضح ہوا تو بال وکٹ کے اوپر سے گزرتے ہوئے بیلز سے ٹکرا رہی تھی۔
وارنراس آؤٹ سے خوش نہیں تھے۔ انہوں نے انتہائی ناراضگی کا اظہار کیا۔بہرحال کراچی کنگز پھر بھی یہ میچ دو وکٹ سے جیت گئی۔