سڈنی۔کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل پر اعتماد ،ڈیوڈ وارنر پاکستان واپس آرہے،کئی کا بھارت جانے سے انکار ،بریکنگ نیوز
ڈیوڈ وارنر اس ہفتے پاکستان سپر لیگ کی تکمیل کے لیے پاکستان واپس آئیں گے۔ آسٹریلوی کھلاڑی ائیر بیس پر ہندوستانی میزائل حملے سے بال بال بچ گئے تھے جہاں سے وہ دبئی روانہ ہوئے تھے۔
وارنر، جو چارٹر فلائٹ پر نہیں تھے جس میں شان ایبٹ، ریلی میریڈیتھ اور ایشٹن ٹرنر جیسے کھلاڑی شامل تھے نے کراچی کنگز کیلئے اپنے فیصلے کی تصدیق کی۔ یہ پی ایس ایل میں اعتماد کا ووٹ ہے کیونکہ جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد 20 لیگ دوبارہ شروع ہورہی ہے ۔کم از کم ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی بین میک ڈرموٹ بھی پی ایس ایل میں واپسی کا ارادہ کر رہے ہیں۔جس کے آٹھ میچ کھیلنا باقی ہیں۔ اگرچہ کچھ کھلاڑی ائیربیس پر حملے سے دنگ رہ گئے لیکن بہت سے لوگوں نے پاکستان میں کھلاڑیوں کے لیے حفاظتی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وارنر کا یہ فیصلہ اس وقت آیا جب انڈین پریمیئر لیگ نے اعلان کیا کہ اس ہفتے کے آخر میں دوبارہ شروع ہو جائے گا، جس سے کئی اور آسٹریلوی کھلاڑی اس بات پر غور کریں گے کہ آیا واپس جانا ہے۔
مقابلے کے آخری 16 میچز ہفتے کو شروع ہوں گے اور فائنل اب 3 جون تک نہیں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی خواتین کی کپتان الیسا ہیلی جو اپنے شوہر سٹارک کے ساتھ دھرم شالہ میں تھی جب کھیل اچانک ختم کر دیا گیا نے، کہا کہ کھلاڑی بھارت میں واضح معلومات کی کمی کی وجہ سے پریشان تھے۔اب کے سفر کیلئے
اس کا خیال تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آسٹریلوی حکومت کی حفاظت کی یقین دہانی حاصل کرنی چاہیے۔
جوش ہیزل ووڈ آر سی بی کے لیے کھیلتے ہیں۔ وہ کندھے کی انجری سے دوچار ہیں۔وہ بھارت نہیں جائیں گے۔ لارڈز کے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے فٹ ہونے کی امید ہے۔
آئی پی ایل ٹیموں میں دیگر ممکنہ آسٹریلیائی ٹیسٹ کھلاڑی کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، مچ مارش اور جوش انگلیس ہیں۔
کمنز اور ہیڈ سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلتے ہیں، جو پلے آف مقابلے سے باہر ہیں حالانکہ ان کے تین میچ باقی ہیں۔ یہ بھی نہیں لوٹیں گے۔ انگلیس پنجاب، اسٹارک کی دہلی، اور مارش کی لکھنؤ سپر جائنٹس فریم میں ہیں۔سن کیلئے واپسی مشکل ہے۔