| | | | | | | | | |

ڈیوڈ وارنر کی 100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری،ادھر بابر اعظم آج صفر پر گئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کپتان بابر اعظم کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز صفر پر آئوٹ ہوگئے۔صفر کچھ یوں بنے گا کہ اپنے کل کے اسکور 161 رنزمیں سنگل اسکور بھی نہ بڑھاسکے۔یوں بابر اعظم اس طرح متعدد اہم ریکارڈز بریک نہ کرسکے لیکن ان کے پاس اس سال کی آخری ،اس میچ کی دوسری اننگ باقی ہے۔

پاکستانی کپتان حریف کپتان ٹم سائوتھی کے دن کے پہلے ہی اوو کی چوتھی بال پر کیچ  دے گئے۔اسطرح 161 رنز کے لئے مزید4 بالز بڑھیں اور280 گیندوں کا سامنا ہوا۔

پاکستان نے آخری اطلاعات تک6 وکٹ پر 347سکور بنالئے تھے۔

ادھر آسٹریلیا کے کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ایم سی جی میں ایک ہی روز میں ڈبل سنچری بناڈالی۔انہوں نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ کی اننگ میں 200 کی اننگ کھیل ڈالی ہے اور یہ سب ایسے نہیں ہوا۔آخری بارا نہوں نے 2020 کے شروع میں سنچری کی تھی۔

وارنر نے چوکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل جب دن کے وسط میں انہوں نے سنچری بنائی تھی تو وہ دنیا کے 10 ویں کھلاڑی بنے تھے جن کو 100 ویں میچ میں سنچری کا شرف ملا۔رکی پونٹنگ کے بعدآسٹریلیا کے دوسرے کھلاڑی بنے۔انگلینڈ کے جوئے روٹ کے بعد ڈلب سنچری کرنے والے دنیا کے دوسرے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی ہیں۔وارنرسےقبل رکی پونٹنگ کو 100 ویں ٹیسٹ کی دونوں ا ننگز میں یہ شرف ملا کہ سنچری بنائی۔ڈیوڈ وارنر البتہ کیریئرکے 100 ویں ون ڈے اور100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر ہیں۔یہ ان کی 25 ویں سنچری ہےاور کیریئر کے8000 رنزکی تکمیل ہیں۔وہ200 پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ہیں۔

بابر اعظم کو3 ریکارڈز توڑنے کیلئے مزید کتنے اسکور آج درکار،رضوان نے2 کپتان بنادیئے

ایم سی جی میں آسٹریلیا کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز مکمل کنٹرول ہوگیا۔3 وکٹ  پر 330 اسکور ہیں۔پروٹیز 189 پر پہلی باری میں گئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *