| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ سے آئوٹ،آسٹریلوی کپتان سمیت 3 کھلاڑیوں کا فیصلہ کل

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

Image wisden

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پریشان،کیمپ ہلچل میں ہے۔کھلاڑی اپ سیٹ ہیں اور مداح بھی سکون میں نہیں ہیں۔کپتان ایرون فنچ سمیت 3 کھلاڑیوں کا ٹی 20 ورلڈکپ سفر دائو پر لگا ہے۔حتمی فیصلہ کل ایک رپورٹ پر آئے گا۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سلسلہ میں آسٹریلیا نے اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف اتوارکو کھیلا اور جیتا تھا لیکن اس میں کھیلنے والے 3 کھلاڑی زخمی ہوئے ہیں۔کپتان ایرون فنچ،ہٹر ٹم ڈیوڈ اور مارکس سٹوئنز شامل ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی سکیننگ کروائی ہے ،اس کی رپورٹ کل موصول ہوگی۔اس کی روشنی میں ان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

تینوں کا سکین آج برسبین میں ہواہے۔آسٹریلیا کا آخری میچ افغانستان سے باقی ہے جو جمعہ کو شیڈول ہے۔دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم کل پریکٹس کے لئے جمع ہوگی۔

ٹی 20 ورلڈکپ سمی فائنل کے لئے آسٹریلیا کو افغانستان کو ہرانا ضروری ہے اور ساتھ میں دیگر نتائج بھی ہیں اور نیٹ رن ریٹ بھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *