عمران عثمانی۔اوول میں فیصلہ کن معرکہ،بھارت کا مایوس کن ریکارڈ،موسم کی کیسی پیشگوئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچزکی ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ اوول لندن کے 5 ویں ٹیسٹ میچ میں ہوگا۔جہاں 31 جولائی سے فیصلہ کن میچ ہے۔انگلینڈ کے پاس سیریز جیتنے کے2 چانسز ہیں۔بھارت کے پاس جیتنے کا کوئی چانس نہیں،البتہ سیریز ڈرا کرنے کا ایک امکان ہے۔انگلینڈ میچ جیت کر بھی ور ڈرا کرکے بھی سیریز اپنے نام کرسکتا ہے اور بھارت کو ڈرا میچ بھی نقصان دے گا،شکست تو اور رسوا کرے گی،جیت ہی سیریز بچانے میں کردار ادا کرے گی۔کیا بھارت ایسا کرسکتا ہے۔ریکارڈز دیکھیں تو زیادہ اچھے نہیں ہیں۔
اوول میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 89 سالہ تاریخ میں 14 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور صرف 2 جیتے ہیں۔5 ہارے ہیں،7 میچز ڈرا کھیلے ہیں۔بھارت کا ہائی سکور 664 اور کم سکور 94 ہے۔بھارت نے یہاں 2 میچز جو جیتے۔وہ 1971 میں پہلا تھا لیکن دوسرا ٹیسٹ اپنے آخری دورہ انگلینڈ میں 2021 میں 157 رنز سے جیتا تھا۔یہ اثاثہ اسے قدرے حوصلہ دے گا۔1979 سے 2007 تک 28 سال کے طویل عرصے میں اوول میں 5 ٹیسٹ بھارت نے مسلسل ڈرا کھیلے تھے۔
اس کے مقابلہ میں اوول میں پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ زیادہ منافع بخش ہے۔پاکستان اور انگلینڈ نے اوول لندن میں 10 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔5 میچز جیتے ہیں۔3 ہارے ہیں اور 2 ڈرا کھیلے ہیں۔پاکستان نے 2010 اور 2016 کے یہاں اپنے آخری 2 ٹیسٹ میچز بھی جیتے ہیں۔یوں بھارت کو یہ بھی نظر میں رکھنا ہوگا۔
بھارت رشب پنت سے محروم ہے۔جسپریت بمراہ کو کھلانا چاہتا ہے۔انگلینڈ بین سٹوکس کے ساتھ کھیلتے ہوئے 2 تبدیلیاں کرے گا۔
بھارت بمقابلہ انگلینڈ اوول ٹیسٹ 2025 کیئے موسم کی پیشگوئی
لندن میں 31 جولائی کو ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہوگا۔دوسرے روز بھی بارش کی پیشگوئی ہے البتہ اگلے 3 روز بادل کے باوجود بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔