| | |

فیصلہ کن ون ڈے،بھارت کیلئے پھر ٹرکی ہدف،400 ون ڈے میچز کا اکلوتا ریفری

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

فیصلہ کن ون ڈے،بھارت کیلئے پھر ٹرکی ہدف،400 ون ڈے میچز کا اکلوتا ریفری۔سری لنکا بھارت کے خلاف اچھے آغاز کے باوجود بڑا اسکور نہ کرسکا۔89 کا آغاز۔171 تک ایک آئوٹ لیکن اس کے بعد اس کی بیٹنگ لائن پر لنکا ہی ڈھاگئی۔ٹیم 50 اوورز میں7 وکٹ پر 248رنز بناسکی۔اوشکا فرنینڈو بد قسمت رہے۔96 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔ریان پراگ نے 54 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

یوں بھارت کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کی شکست سے بچنے کیلئے 249 رنزکا ہدف ملا ہے۔اگر سری لنکا جیتا تو بھارت سری لنکا کے خلاف27 سال بعد باہمی ون ڈے سیریز ہارےگا۔بھارت جیتا تو سیریز برابری پر ختم ہوگی۔

رنجن مدوگالے 400 ون ڈے میچوں کی نگرانی کرنے والے پہلے میچ ریفری بن گئے ہیں،وہ کھیتراما میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *