لائوڈر ہل۔کرک اگین رپورٹ۔فیصلہ کن ٹی 20،پاکستانی بیٹنگ میں استحکام،ویسٹ انڈیز کیلئے 190 رنزکا اچھا ہدف،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرا ٹی ٹونٹی اور سیریز جیتنے کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا ہے۔ فلوریڈا کے مقام لوڈر ہل میں کھیلے جا رہے فیصلہ کن اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کی ۔
اوپنر صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری پلس کی پارٹنرشپ قائم کی۔ دونوں کے درمیان 138 رنز کی اوپننگ شراکت ہوئی جو کہ 16.2 اوور میں جا کر ٹوٹی ،یہاں صاحبزادہ فرحان 74 رنز بنا کر آؤٹ اؤٹ ہوئے ۔53 بالیں کھیلیں۔ پانچ چھکے اور تین چوکے ان کی اننگ کا خاصہ تھے۔ دوسری جانب صائم ایوب اس موقع پر 50 پلس سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ انہیں حسن نواز نے جوائن کیا۔ ویسٹ انڈیز کے باؤلرز مکمل طور پر ناکام ہوئے۔ پاکستان نے طویل عرصے کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اوپننگ پارٹنرشپ میں 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم کی ہے۔پاکستان کو دوسرا نقصان 158 رنز کے مجموعے پر ہوا جب حسن نواز سات بال پر 15 رنز بنا کر گئے۔انہوں نے دو چھکے لگائے۔ تیسرا نقصان محمد حارث کی شکل میں ہوا جو دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
صاحبزادہ فرحان آئوٹ ہونے والے چوتھے بیٹر تھے جو 19 ویں اوور کی لاسٹ بال پر کیچ ہوئے۔انہوں نے 49 بالز پر 66 رنزبنائے۔2 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
پاکستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 189 رنزبنائے۔جسن لوڈر،روسٹن چیز اور شمر جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔
