لاہور،کرک اگین رپورٹ
نائب کپتان کا اعلان کریں یا نہ کریں ہماری مرضی،یوسف نے کیوں کہا،متعدد مواقع پر مسکراہٹیں،سرگوشیاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے پاکستان اسکواڈ کے اعلان کے وقت سلیکٹرز کی لمبی قطار میں نہایت غیر دلچسپی۔اکثر سوالات پر قہقیہے لگاتے پائے گئے،مسکراتے رہے اور ایک دوسرے کے کانوں میں سرگوشیاں کرتے پائے گئے۔ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم کے اعلان میں تاخیر پر یوسف اور وہاب ریاض نے عبد الرزاق کو آگے کیا،وہ بھی پہلے مذاق کرتے پائے گئے اور پھر یہ کہہ کر جان چھڑوالی کہ ایسا ہی ہوتا رہتا ہے۔اوپنرز کون ہونگے،اس پر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ رضوان اور بابر ہی اوپنرز ہیں لیکن صائم کو اس لئے تجربہ کروارہے ہیں کہ جہاں بہتر ہو،،وہی کریں گے۔
دورہ آئرلینڈو انگلینڈ،پاکستانی ٹیم کا اعلان،ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم کی نئی تاریخ دے دی
ایک سوال کے جواب میں محمد یوسف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بغیر کپتان کے کھیل لی ہے اور اگلی سیریز کیلئے بھی اعلان نہیں کیا۔لائٹر موڈ میں جواب یہ ہے کہ ہماری مرضی ہم اعلان کریں یا نہ کریں۔یوسف کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے دماغ سے خوف نکال رہے ہیں۔
حسن علی کیوں آئے
حسن علی حارث رئوف کا بیک اپ ہیں،اگر حارث مکمل فٹ نہ ہوئے تو حسن علی ان کا بیک اپ ہونگے۔
وہاب ریاض کا کردار
میں 11 کھلاڑیوں کی سلیکشن میں مداخلت نہیں کرتا،ضرورت پڑی تو صرف رائے دوں گا۔
بابر اعظم کی کپتانی کی پرفارمنس کے سوال پر یوسف اور عبدالرزاق نے ایک دوسرے کی شکل دیکھی،مسکرائے اور پھروہاب ریاض نے یوسف کے ساتھ کانا پھوسی کی اور منہ نیچے کئے مسکراتے پائے گئے۔