راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
Image by PCB
شکست کے سائے گہرے،ہیڈ کوچ جیسن گلیسپیکل جیت کیلئے پرعزم،نسیم شاہ کے ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں اور بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ہماری پوزیشن کمزور ہے لیکن میچ ابھی باقی ہے۔گلیسپی نے کہا ہے کہ
ہم نے راولپنڈی کی پچ،ماحول اور کنڈیشنز اور سابقہ ریکارڈز کو دیکھ کر شاہین کے بعد نسیم شاہ کو ڈراپ کیا۔پہلی اننگ کی حد تک بہتر رہا لیکن بنگلہ دیش نے اچھی پرفارمنس دکھائی۔پچ ٹھیک تھی لیکن میرا خیال ہے کہ نسیم شاہ کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ ورک لوڈ کے تحت بھی تھا۔ہم کچھ پلیئرز پر انحصار نہیں کرا چاہتے،اس لئے ہم نے اسکواڈ کا استعمال کیا ہے۔پہلے ٹیسٹ کا حال سامنے تھا،اسے مد نظر رکھ کر ٹیم بنائی،شاہین 3 فارمیٹ کا پلیئر ہے،اس کی مکمل کارکردگی درکار ہے اور اسے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہم ایک شکست پر پلیئرزکو باہر نہیں نکال سکتے اور نہ ہی چند کھلاڑیوں پر انحصار کرسکتے ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا،بارش نے دن ختم کردیا،کل کی پیشگوئی ساتھ
جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی کنڈیشنز سے ہم خوش تھے۔خرم شہزاد ودیگر نے نئی بال سے اچھا سٹارٹ کیا۔گیند پرانا ہونے کے بعد وہ ویسا نہیں کرسکے۔پھر بنگلہ دیش نے فائٹ بیک کی۔میں نے بائولرز سے بات کی کہ ڈسپلن اور گیم پلان پر کام کریں۔بنگلہ دیش اچھا کھیلا ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ ہمارے بائولرز نے جوکیا،اس سے بہتر کرسکتے تھے۔
ہم پہلا ٹیسٹ میچ ہارگئے،یہ ایک غیر متوقع اور بدقسمتی کا نتیجہ تھا۔دونوں میچزکی دوسری اننگز کی ناکام بیٹنگ ہمارے لئے پریشانی ہے لیکن دونوں میچز میں ہمارا اسٹارٹ اچھا تھا۔
بابر اعظم ایک کوالٹی بیٹر ہے لیکن فارم ہر پلیئر کا ایشو ہے۔مجھے یقین ہے کہ وہ جلد بڑا اسکور کریں گے،ٹاپ 4 میں صائم ایوب وغیرہ اچھا کھیل رہے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ ڈسپلن اور صبر کا کھیل ہے لیکن ہمیں اس سیریز سے اگلے میچز کا موقع ملے گا۔ہماری بابر سے بات ہورہی ہے۔کوچز بات کررہے ہیں،وہ ٹھیک ہیں،کوئی ایشو نہیں ہے لیکن ہم اس کے ساتھ سکلز پر کام کررہے ہیں۔
جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ ہم 10 وکٹ کی دوری پر ہیں۔ہم کل بنگلہ دیش کے خلاف کل جیتنے کیلئے جائیں گے۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف آنے والی سیریز کیلئے بہتر کریں گے۔ہمارا کانفیڈنس بڑھ رہا ہے۔ہم ہارڈ ورک کررہے ہیں۔پلیئرز کو سپورٹ کررہے ہیں۔یقین رکھتے ہیں اور ان پلیئرز پر یقین ہے کہ وہ بہتر کھیلیں گے۔ہم ایک شکست سے کسی کھلاڑی کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرنے والے۔عبداللہ شفیق اور شان مسعود اچھے پلیئرز ہیں ،ہمیں اپنے پلیئرزکی سپورٹ کی ضرورت ہے۔بڑی تبدیلیوں کی ضرورت نہیں اور نہ ہی شان مسعود کو اوہن جانے کی ضرورت ہے۔ہمیں اچھی بالز کی ضرورت ہے،کیچز کی ضرورت ہے۔مجھے قمید ہے کہ ہم کل ٹیسٹ میچ جیت سکتے ہیں۔یہ میچ ڈرامہ سے بھرپور ہوسکتا ہے۔بیٹرزکی شاٹ سلیکشن پر بات ہوئی ہے کہ بعض اوقات غلطی ہوجاتی ہے لیکن ہمیں اپنے پپلیئرز پر یقین رکھنا ہے۔
پاکستان ٹیسٹ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ اس سریز کے بعد پاکستان میں وائٹ بال چیمپئنز کپ ہورہا ہے ،ٹھیک ہے کہ ریڈ بال نہیں لیکن بہر حال کرکٹ ہے اور بیٹ اور بال میں جنگ ہوگی،اس سے انگلینڈ کی آنے والی سیریز میں فائدہ ہوگا۔