راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا،بارش نے دن ختم کردیا،کل کی پیشگوئی ساتھ
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا،بارش نے دن ختم کردیا،کل کی پیشگوئی ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کی بظاہر جیت کی راہ میں بارش حائل ہوگئی،راولپنڈی میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کا چوتھا روز براش کے سبب جلدی ختم کردیا گیا،آخری سیشن قریب مکمل ضائع ہوا ہے۔بنگلہ دیش نے 185 رنزکے ہدف کے تعاقب میں صرف 7 اوورز میں بناکسی نقصان کے 42 رنزبنالئے ہیں۔اسے جیت کیلئے مزید 143 اسکور درکار ہیں۔کل کھیل کا 5 واں اور آخری روز ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کھیل کے چوتھے روز دوسری اننگ میں صرف172 رنزبناسکی۔رضوان نے 43 اور سلمان علی آغا نے 47 رنزبنائے۔بابر اعظم سمیت سب ناکام ہوگئے۔بنگلہ دیش کے حسن محمود نے 43 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
پاکستان 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز میں پہلے ہی خسارے میں ہے،کل 5 ویں روز بارش کی پیش گوئی ہے،اگر میچ ڈرا ہوا تو بھی بنگلہ دیش سیریز جیت جائے گا اور میچ ہوا بھی تو اس کے پاس چانسز زیادہ ہیں تو بارش پاکستان کی ہزیمت کم کرسکتی ہے،اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
آج کی رات بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔کل دوپہر تک شدید بارش ہوسکتی ہے۔