پرتھ،کرک اگین رپورٹ۔بھارت سے شکست کی دستک قریب،آسٹریلیا کاتباہ کن کرکٹ سیزن آغاز،توڑ پھوڑ پر اسسٹنٹ کوچ پر جرمانہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پرتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا بھارت کے خلاف ٹیسٹ تاریخ کی بڑی شکست کے قریب ہے۔لنچ تک اس کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔534 رنزکاہدف ہے اور 104 رنزپر 5 وکٹیں گرچکی ہیں۔ایسے میں ایک اور واقعہ نے ان کیلئے 25-2024 کے کرکٹ سیزن کی شروعات کو بڑا نقصان پہنچادیا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر،موجودہ اسسٹنٹ کوچ بریڈ ہوج پر ڈریسنگ روم میں توڑ پھوڑ پر جرمانہ کردیا گیا ہے۔پارٹ ٹائم اسسٹنٹ کوچ پاکستان کے خلاف کھیلی گئی ٹی 20 سیریز کے دوران پارٹ ٹائم اسسٹنٹ کوچ تھے،انہوں نے ہوبارٹ کے بلیرو اوول میں آخری ٹی 20 میچ میں ڈریسنگ روم پر ای موٹر سائیکل چڑھادی،جس سے خاصا نقصان ہوا ہے۔
پرتھ ٹیسٹ،آسٹریلیا3 وکٹ گنواکر میچ ہارچکا،دن بھر میں بننے والے تمام ریکارڈز ایک ساتھ
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ہوج نے ڈریسنگ روم تک جانے کیلئے موٹرسائیکل کا استعمال کیا ہے اور قالین کو نقصان پہنچایا ہے۔نتیجہ میں ان پر جرمانہ کردیا گیا ہے۔مرمت کی لاگت اس شخص کو دی جائے گی جس نے نقصان پہنچایا اور انہیں ان کی ذمہ داری یاد دلائی جائے گی کہ وہ ان سہولیات کا خیال رکھیں جو انہیں استعمال کرنے کا استحقاق حاصل ہے۔
یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب آسٹریلیا پرتھ میں ٹیسٹ میں بھاری شکست کےقریب ہے جس سے ان کے اپنے گھر کی سرزمین پر بارڈر-گاوسکر ٹرافی کی جنگ کی جیت کے امکانات تباہ ہو سکتے ہیں۔
پرتھ ٹیسٹ کے دوران وسیم اکرم کے ساتھ بدسلوکی،ایک گھنٹہ تک ہراساں کئے جاتے رہے