لاہور،کرک اگین رپورٹ۔شکست ون ڈے میں،تبدیلیاں ٹی 20 میں،پاکستان میں آج کچھ نیا ہونے جاریا یا وہی پرانا ڈرامہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ میں کیا چل رہاہے۔شکست ون ڈے کرکٹ میں ہے۔افواہیں ٹی 20 کپتان کی تبدیلی کی ہیں اور ایک افواہ یہ بھی ہے کہ شاداب خان کو ٹی 20 کپتان بنایاجارہا ہے۔دوسری یہ کہ سلمان علی آغا کو ذمہ داری دی جارہی ہے۔محمد رضوان بدستور ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔کئی کھلاڑی نکالے جائیں گے اور کئی نئے ڈالے جائیں گے اور اعلان آج 4 مارچ کو متوقع ہے۔
کیا یہ سب کچھ پہلی بار ہورہا ہے،کیا یہ نیا ہورہا ہے
یہ سب نیا نہیں ہورہا ہے،یہ سب پرانا ہے۔وہی انداز اور اسٹائل ہے۔سب سے پہلے یہ جان لیں کہ پاکستان کرکٹ میں ہر آئی سی سی ایونٹ کے بعد یہ شور ہواکرتا ہے اور پھر ایسے ہی فیصلے ہوا کرتے ہیں۔یہ بھی پہلی بار نہیں ہوگا کہ ایک ٹیم سے مسترد کیا گیا کھلاڑی کپتان بنادیاجائے،کیونکہ ایسا پہلے بھی کئی بار ہوچکا ہے۔چنانچہ اگر ایسا ہو اتو مذاق سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوگا۔ہاں یہ کہا جارہا ہے کہ رضوان کو ٹی20 کی کپتانی سے ہٹاکر سلمان علی آغا کو کپتانی دی جارہی ہے۔یہ کسی حد تک درست ہوگا،اس میں پھر یہ بھی ہوگا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان میں سے ایک یا دونوں کو فی الوقت ٹی 20 سیٹ اپ سے نکال دیا جائے لیکن یہ بھی عارضی ہوگا۔سب کچھ پرانا سٹائل ہے۔تبدیلی اوپر سے بنتی ہے،وہ ہیڈ کوچ اور سلیکٹر جو 3 ملکی کپ کے آغاز سے 10 روز قبل تک ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران سپن ٹریک،سپنرز کا دفاع کررہا ہو،یہ کہہ رہا ہو کہ پورے ملک میں یہی سسٹم لائیں گے۔وہی کوچ اور سلیکٹر اس کے ایک ہفتہ بعد 3 ملکی کپ اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے جس سکواڈ کا اعلان کرے،اس میں وہ ریگولر سپنرز کا نہ ڈالے اور اپنے 3 رکنی پیس اٹیک کو حتمی کہے اور فہیم اشرف جیسے غیر حاضر کرکٹر کو لاکر بٹھائے اور اکلوتے سپنر،اکلوتے اوپنر کوکھلائے جانے کا دفاع کرے،آخر تک نہ مانے،بھارت اور نیوزی لینڈ سمیت تمام ٹیمیں 3 سے 4 ریگولر سپنرز کو کھلارہی ہوں اور کامیاب ہوں۔نتائج بھی ان کے حق میں ہوں مگر پاکستان نتائج میں سبکی اٹھائے،اس کےباوجود بھی ہمارے کوچ اپنےموقف پر 360 ڈگری کا یوٹرن لے کر پاکستان کو ہزیمت سے دو چار کرچکے ہوں،وہی اب کوچ جمع سلیکٹر بن کر کپتان اور ٹیم کا اعلان کریں تو کیا نیا ہوگا،کیا ٹھیک ہوگا۔سب وہی کہانی ہے۔وہی انجام ہوگا۔
کرک اگین نے چند روز قبل سب سے قبل نیوز بریک کی تھی کہ پاکستان کرکٹ کے حالات اور واقعات دیکھ کر کچجھ کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ دورے سے انکار کیا ،آرام کا نام دیا ہے۔
نیوز ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان کی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیمز کا اعلان آج 4 مارچ کو ہوسکتا ہے۔