لائوڈر ہل۔کرک اگین رپورٹ۔پراعتماد آغاز کے باوجود ویسٹ انڈیز ناکام،پاکستان پہلا ٹی 20 میچ جیت گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز ہارنے کے بعد بھی شکست کی پٹری سے نہیں اتری۔پاکستان کے خلاف ایک اچھے آغاز کے بعد ہارگئی۔وجہ سپنرز کے خلاف کھیلنے میں دشواری تھی۔
ویسٹ انڈیز کیلئے 18 سال سے کچھ زائد عمر میں ڈیبیو کرنے والے جیول اینڈریو نے پاکستانی پیسرز شاہین آفریدی،حارث رئوف سمیت سب گیند بازوں کی ہوا نکال کر رکھ دی،جب ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے شروع کے اوورز میں دھلائی کردی۔سپنرز نے اوپنرز کی رفتار روک کر کھ دی۔کہاں 6.5 اوورز میں 50 رنز اور کہاں 10 اوورز میں صرف 63 سکور۔سفیان مقیم اور محمد نواز نے سپن کرکے چارلس اور اینڈریو کو سٹاپ کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی محمد نواز نے 12 ویں اوور میں 72 کے سکور پر دلوائی،جب کم عمر جیول اینڈریو33 بالز پر 35 رنزبناکر فخرزمان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔نواز نے اسی اوور کی چوتھی بال پرجانسن چارلس کو محمد حارث کےہاتھوں کیچ کروایا،وہ36 بالز پر 35 کرسکے،اگلی ہی بال پر انہوں نے گاکیش موتی کو صفر پر چلتا کیا،ان کا کیچ صائم ایوب نے لیا۔یوں ویسٹ انڈیز کی شراکت اسی اوور میں ٹوٹی اور 3 وکٹیں گریں۔محمد نواز کا 4 اوورز سپیل یہاں تمام ہوا۔23 رنزکے عوض 3 وکٹیں لے گئے۔
پہلا ٹی 20،پاکستان کی اننگ مکمل،ویسٹ انڈیز کیلئے ہدف سیٹ
ویسٹ انڈیز کیلئے اب ہدف مشکل ہورہا رہا تھا۔اگلے صائم ایوب کے اوور میں کپتان شائی ہوپ 5 بالز پر 2 رنزبناکر سیدھا حسن نواز کو کیچ دے گئے۔یہاں ویسٹ انڈیز نے 11 بالز میں 5 رنزکے عوض 4 وکٹیں گنواکر میچ کھودیا تھا۔ویسٹ انڈیز کو 5 واں نقصان 92 پر ہوا،جب ردرفرڈ 3 بالز پر 11 رنزبناکرصائم ایوب کی بال پر فخرزمان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔اننگ کے 16 ویں اوور میں روسٹن چیز شاہین آفریدی کی بال پر فرحان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔وہ 5 رنزبناسکے۔اگلے اوور میں سفیان مقیم نے روماریو شیفرڈکو 12 پر بولڈ کردیا۔ویسٹ انڈیز کے 7 آئوٹ ہوگئے تھے۔جیسن ہولڈر اور شمر جوزف نے کچھ تفریح دی لیکن دیر ہوچکی تھی۔جیسن ہولڈر نے 12 بالز پر 30 رنزکے ساتھ ناقابل شکست رہے۔شمر جوزف نے 12 بالز پر 21 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 164 رنزبناسکی۔یوں پاکستان نے 14 رنز سے پہلا میچ جیت کر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔محمد نواز نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 اور شاہین نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کرایک وکٹ لی۔سفیان مقیم نے 4 اوورز میں 20 رنز دیئے اور ایک وکٹ لی۔صائم ایوب نے 20 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔حارث رئوف کی درست ٹھکائی ہوئی۔انہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دیئے اور کوئی وکٹ نہ لےسکے۔
اس سے قبل امریکا کے مقام لائوڈرہل میں جاری 3 میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس ہارنے کے بعد دعوت ملنے پر پہلے بیٹنگ کی۔اوپنرصاحبزادہ فرحان 14 کرسکے۔فخرزمان 28 اور حسن نواز 24 کے مہمان بنے۔البتہ صائم ایوب ففٹی کرگئے۔وہ38 بالز پر 57 کی اننگ بناگئے،انہوں نے 2 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔محمد نواز 9 کرکے کیچ دے گئے۔فہیم اشرف 15 رنزبناکر گئے۔سلمان علی آغا 10 بالز پر 11 رنزبناکر ناٹ آئوٹ آئے۔پاکستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 178 رنزبنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے30 رنز دے کر 3وکٹیں لیں۔
