راولپنڈی۔رمیز راجہ نے فتح کے باوجود اہم سوالات اٹھادیئے،شان مسعود انٹرویوپر بھی تفصیلی بات کردی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیزراجہ نے پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی فتح کو ریکارڈ ساز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ 3 وجوہات کی بنا پر یہ جیت آسان نہیں تھی۔شان مسعود کے ٹی وی انٹرویو کا حوالہ دیا،بہترین باتیں کیں۔
پہلی وجہ یہ بتائی کہ انگلینڈ کی ٹیم ہلکی نہیں تھی،دوسری وجہ کے مطابق پاکستان پہہلا ٹیسٹ ہارگیا تھا اور تیسری وجہ یہ تھی کہ فینز اس نئے پراجیکٹ یا پروڈکٹ پر یقین کرنے کو تیار نہیں تھے۔پاکستان کے کھلاڑیوں نے سب کو غلط کردیا۔پاکستان نے جن کے بل بوتے پر یہ سیریز جیتی گئی وہ 2 حضرات 365 دنوں سے ٹیم سے باہر تھے،انہوں نے آتے ہی 40 میں سے 39 وکٹیں لیں۔
ساجد خان اور نعمان علی نے حوصلے،ہمت سے یہ سیریز کھیلی۔صرف بائولنگ ہی نہیں،دونوں نے دونوں ٹیسٹ میچزمیں اہم مواقع پر بیٹنگ سے بھی پاکستان کی مدد بھی کی۔اگر 8 اور 9 نمبرز پر یہ دونوں اسکور نہیں کرتے تو پاکستان نہ جیت پاتا۔دونوں نے شاید اپنے ڈراپ کو غلط ثابت کرنے کیلئے پورا زور لگایا اور پروف کیا کہ بڑے حوصلے میں ہیں۔
رمیز راجہ نے بتایا کہ میچ کے بعد ہمارے ساتھ ٹی وی پر شان مسعود کا انٹرویو تھا،انہوں نے بڑی اہم باتیں کیں۔پاکستان میں ایسی پچز پر مخالف ٹیم نہیں کھیلے گی لیکن بات یہ ہے کہ ایسی پچز آپ یہاں بناسکتے ہیں،جنوبی افریقا میں نہیں ہوسکتیں،پھر نسیم شاہ اور شاہین کا کم بیک ہوگا،دیکھنا ہوگا کہ پروٹیز میں پاکستان اس فتح کا ثمر وہاں کیسا شفٹ کرسکتا ہے،اس جیت سے رولز کلیئر ہونگے،اعتماد بحال ہوگا۔کم بیک سے حوصلہ بڑھ جاتا ہے۔شان مسعود کا اعتماد بھی بحال ہورہا ہے۔یہاں اسپنرزکی کہانی تھی۔سعود شکیل اور شان کو بڑی محنت سے جنوبی افریقا میں کھیلنا ہوگا۔
پچ خود بخود پاکستان کیلئے کھیل رہی،پاکستان کتنا معمولی ہدف کرسکتا،رمیز راجہ کا تبصرہ
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ نسیم شاہ،شاہین کا کریکٹر اور فٹنس ٹیسٹ ہوگا،میری خواہش ہے کہ یہ کامیاب ہوں۔پاکستان میں بین سٹوکس کی کپتانی اچھی نہیں تھی،سنگلز نہ روک سکے،ٹیل اینڈرز سے رنزکروائے۔1-4 سے بھارت میں ہارے۔1-2 سے پاکستان میں ہارے تو یہ کوئی زیادہ اچھے نہیں۔ایشیا کی پچزپر باز بال نہیں چل سکتا،پچز اور کنڈیشنز پر چلنا ہوگا۔فینز ناراض تھے،جیت سے دوبارہ کرکٹ کا تذکرہ ہوگا۔سب کو مبارک ہو۔
پاکستان کے ون ڈے اور ٹی 20 کے الگ الگ کپتان،کئی نئے فیصلے،کل کیا ہونے جارہا،اعلان ہوگیا
قومی میڈیا پر رمیز راجہ اور شان مسعود کے حوالہ سے چلے انٹرویو پر عجب تبصرے جاری ہیں۔رمیز راجہ نے کمال خوبصورتی سے غیر محسوس انداز میں جھٹلاددیاہے۔