اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کا احوال۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔عدالت نے تیکنیکی بنیاد پر چیئرمین پی سی بی کو کسی بھی اگلے حکم نامہ تک محفوظ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ محسن نقوی چونکہ ملک کے وزیر داخلہ ہیں،ان کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری آئی سی سی رولز کے خلاف ہے،ان کو معطل کیا جائے۔
محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی ہائی کورٹ میں پھر چیلنج،کل سماعت
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ کس کے خلاف درخواست ہے،جواب دیا گیا کہ محسن نقوی کے خلاف۔سوال ہوا کہ درخواست میں کہاں لکھا ہے کہ محسن نقوی کا نام ہے۔وکیل نے بتایا کی فریق نمبر6 میں نام ہےجسے فریق نمبر 6 کا ٹائٹل ملا۔عدالت نے کہا کہ کیا ایسے درخواست ہوتی ہے۔وکیل نے کہا کی عدالت وقت دے،درخواست میں ترمیم کردیتے ہیں۔
اس پر عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ترمیمی درخواست دیں اور یہ کیس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیا جاتاہے۔