چیمپئنز ٹرافی میں کیا پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف کبھی جیتا،ٹاس ہوتے ہی اگلے میچ کا نتیجہ جان لیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کا ہے۔19 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں یہ میچ ہوگا۔سوال یہ ہے کہ کون جیتے گا۔
پھر سوال یہ ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اس کے بعد پاکستان کے پاس کیا ہوگا۔اسے دیکھنے کیلئے جان لیں کہ چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں شریک ہیں۔
گروپ اے۔پاکستان ،بھارت۔نیوزی لینڈ۔بنگلہ دیش
گروپ بی۔آسٹریلیا۔انگلینڈ،جنوبی افریقا،افغانستان
PAK vs NZ, ChampionsTrophy2025.FEB 19 ,Karachai
سمجھ میں آیا کہ پاکستان کو 3 میچزکھیلنے ہیں۔نیوزی لینڈ،بھارت،بنگلہ دیش سے ۔کم سے کم 2 میچز جیتنا ضروری ہیں۔پاکستان کو بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی تاریخ کے اب تک کھیلے گئے 5 میچز میں 2-3 سے برتری ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف کیا ریکارڈ ہے۔ایسے وقت میں یہ جاننا ضروری ہے کہ جب سہہ ملکی کپ 2025 میں پاکستان میں پاکستان نیوزی لینڈ سے فائنل سمیت 2 میچز مسلسل ہارا ہے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ دلچسپ ،ناقابل یقین اور پاکستان کیلئے تلخ ہے۔دونوں کا 3 بار آمنا سامنا ہوا۔تینوں بار نیوزی لینڈ فاتح رہا ہے اور پاکستان کبھی بھی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کو ہرانہیں سکا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی تاریخ،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،پہلا مقابلہ
دونوں ممالک پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2000 میں آمنے سامنے ہوئے اور اتفاق سے یہ سیمی فائنل تھا۔11 اکتوبر کو نیروبی میں کیویز نے پاکستان کو4 وکٹ سے ہرادیا ۔معین خان کی کپتانی میں پاکستان 252 رنزبناکر آئوٹ ہوا۔4 بالیں باقی تھی۔سعید انور نے سنچری 104 رنزبنائے۔کیویز نے ایک اوور قبل ہدف مکمل کیا۔وسیم اکرم 10 اوورز میں 47 رنز دے کر ناکام تھے۔
چیمپئنز ٹرافی ہسٹری،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،دوسرا مقابلہ
چیمپئنز ٹرافی ریکارڈز،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،تیسرا مقابلہ
جوہانسبرگ میں 3 اکتوبر 2009 کو نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیمی فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دی۔پاکستانی ٹیم 9 وکٹ پر 233 رنزبناسکی،بلیک کیپس نے ہدف 48 ویں اوور میں 5 وکٹ پر مکمل کیا۔پاکستانیوں کیلئے یہ خلاف توقع اور اپ سیٹ شکست تھی۔یونس خان کپتان تھے۔عمر اکمل کی ففٹی تھی۔پاکستان عمر گل،محمد عامر،شاہف آفریدی اور شعیب ملک کے ہوتے ہارا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،چوتھا مقابلہ۔19 فروری 2025۔کراچی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہسٹری میں 16 برس بعدپہلی بار اور 27 برس کی تاریخ میں چوتھی بار دونوں ممالک چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلہ میں 19 فروری کو کراچی میں آمنے سامنے ہونگے۔
ٹاس کا اہم کریکٹر،کردار،نتیجہ جان لیں
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تاریخ میں ایک اتفاق اور بھی ہوا۔تینوں بار ٹاس پاکستان نے جیتا،پہلے بھی بیٹنگ کرلی اور بعد میں بھی لیکن وہ نتیجہ بدلنے سے قاصر تھا۔اگر محمد رضوان 19 فروری کو ٹاس ہارگئے تو اس کے ہوتے ہی جان لیں کہ پاکستان آسانی سے جیت جائے گا لیکن اگر پاکستان ٹاس جیت گیا،رضوان کو بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرنا پڑا تو پاکستان ہارسکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ماضی کے 3 میچز،ہوش ربا نتائج،تاریخ تعاقب میں