ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست،چھائی دھند میں تیزی سے کمی آنا شروع۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دورسے روز کے کھیل کا آغاز کب ہوگا،ہرایک کے ذہن میں یہ سوال ہوگا۔تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ ملتان میں علی الصبح بہت زیادہ دھند تگی جو ساڑھے 7 بجے تک چھائی رہی۔اس کے بعد کمی ہوئی لیکن 8 بجکر 10 منٹ سے کچھ زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔اسی وقت سورج کی روشنی بھی غالب آنا شروع ہوگئی تھی۔
امکان ہے کہ آج شیڈول کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کل جتنا متاثر نہیں ہوگا۔شیڈول کے مطابق ساڑھے 9 بجے بھی شروع ہوسکتا ہے لیکن اس میں اگر تاخیر بھی ہوئی تو زیادہ نہیں ہوگی۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان 4 وکٹ پر 143 رنز سے اننگ شروع کرے گا۔رضوان 51 اور سعود شکیل 56 سے اننگ شروع کریں گے۔