دبئی،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی کا امتیازی سلوک،نئی دہلی میں پاک بھارت میچ کا فین پارک،تقریب سجادی۔کرکٹ کی تازہ ترین اور کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ rانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان اور بھارت کے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میچ کیلئے نئی دہلی کے گرائونڈ کو فین پارک میں بدلنے کا اعلان کردیا۔یوں نئی دہلی میں ایسا منظر ہوگا کہ جیسے بھارت میں پاکستان اور بھارت کا میچ کھیلا جارہا ہو۔بڑی سکرین ہوگی،اتنی بڑی کہ جیسے سامنے ہی پاک،بھارت میچ ہو،اور بھارتی فینز اس سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
یہی نہیں میچ سے قبل میزبان ملک کی طرح کا ایک منظر ہوگا۔وہ کیسے
وہ ایسے کہ فنکار میچ سے قبل پرفارم کریں گے۔گیت گائیں گے۔فن کا مظاہرہ کریں گے۔گلوکار اکاسہ کےساتھ ایک اور ہونگے اور کامیڈین ذاکر خان و دیگر ہونگے۔
آئی جی سٹیڈیم نئی دہلی فین پارک ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا ٹی 20 ورلڈکپ 2024 مقابلہ 9 جون کو امریکا میں کھیلا جائے گا۔
سوال یہ ہے کہ آئی سی سی کو بھارت ہی کیوں سوجھا۔ایسا ہی ایک پروگرام پاکستان میں بھی رکھا جاسکتا تھا لیکن شاید ترجیح بھارت ہے یا پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمزوری ہے اور یا پھر اب نقل میں یہاں پاکستان میں بھی کچھ شیڈول ہوجائے۔