لندن،کرک اگین رپورٹ۔حیران نہ ہوں،طاقتور ممالک کی کرکٹ،رنز لیتے بیٹر کی جیب سےموبائل پچ پر گرپڑا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ میں بھی بدمعاشی ہے۔ کمزور ممالک کریں تو کچھ اور ہے ۔طاقتور ممالک میں ڈرامہ ہو تو کچھ اور ہے۔
انگلش کاؤنٹی کے ایک بڑے فرسٹ کلاس میچ میں میچ کے دوران بیٹر کی جیب سے موبائل فون گرا اور پچ کے اوپر جا گرا۔ امپائر کی آنکھیں پھٹ گئیں۔فیلڈرز ہکا بکا رہ گئے ۔
یہ واقعہ اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں چیمپئن شپ کے میچ کے دوران پیش آیا، جس بیٹرکی جیب سے موبائل فون نکلا ،وہ لنکا شائر کے ٹام بیلی تھےجو آخر میں بیٹنگ کررہے تھے۔راز فاش ہوا، چہرہ سرخ ہو گیا ،کھلاڑی ہکا بکا رہ گیا۔
اب ہونا کیا چاہیے تھا ۔یہ آپ سوچتے رہیں لیکن ہوا یہ کہ تھوڑی دیر کھیل رکا، جدید موبائل میدان سے باہر بھیجا گیا اور میچ دوبارہ شروع کر دیا ۔طاقتور ممالک میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ کمزور ممالک میں کچھ اور ہوتا ہے۔قانون میں یہ جرم ہے۔