چنائی ،کرک اگین رپورٹ
مکی آرتھر نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا اور پاکستان کے میڈیا اور پی سی بی حکام پر واضح کیا ہے کہ ہمیں ذمہ دار مت قراردو۔ہمیں بلیم مت دو۔کافی بڑے بڑے ہول تھے۔ٹیم میں سوراخ تھے،کوالٹی اسپنرز نہیں تھے۔
مکی آرتھر نے میڈیا کانفرنس کی۔شکسٹ کے بعد افسردہ تھے۔ساتھ میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج کی کارکردگی کو سراہا ۔کہا کہ پلیئرز نے 100 فیصد پرفارم کیا تھا ،جیت نہ سکے۔کوشش کی۔ہم اس پر خوش اور مطمئن ہیں۔افسوس ہم جیت نہ سکے۔
ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر مکی أرتھر نے کہا ہے کہ اب ہم اگلے تمام 3 میچز جیت کر عزت سے واپسی چاہیں گے۔ہمارے لئے ورلڈ کپ اوور ہوگیا ہے۔
امپائر آخری ایل بی پی گیا،ناجائز وائیڈ بالز،نواز سے آخری اوور،بابر برہم،وسیم اکرم کا شدید رد عمل
مکی آرتھر نے یہ جواب باالواسطہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیا ہے جس نے تمام ذمہ داری کپتان ،کوچز اور چیف سلیکٹر پر ڈالی تھی۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023پوائنٹس ٹیبل،پاکستان اب بھی سیمی فائنل کھیل سکتا مگر کیسے