کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی ،افغانستان جنوبی افریقا ٹاس میں ڈرامہ،جیتا کون،بڑھا کون،اشارہ کدھر،پھر کپتان کنفیوزنگ میں الٹ بول گئے۔چیمپئنز ٹرافی ،افغانستان جنوبی افریقا ٹاس ہوگیا۔کون جیتے گا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے وقت عجب ڈرامہ ہوا۔جب میچ ریفری نے ٹاس کے بعد اشارہ افغانستان کے کپتان کی جانب کیا لیکن جنوبی افریقا کے کپتان تیمبا باووما آگے بڑھے اور پوچھا کہ میں جیتا ہوں،ریفری تیزی سے مڑے اور بڑبڑاتے چلے گئے۔کمنٹیٹر رمیز راجہ ہاتھ کے اشارے سے کچھ کہتے رہ گئے۔ کپتان کنفیوز یا ٹینشن میں دکھائی دیئے،نتیجہ میں شمسی کو ٹیم میں ڈالا،مہاراج کو نکالا لیکن ٹیم الیون میں اس کے الٹ تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوگا ۔افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے لیکن میچ صرف ٹاس کا نہیں ہوتا۔پعورا میچ باقی ہے۔
آئی سی سی چیمئنز ٹرافی میں نیشنل بنک سٹیڈیم کراچی میں یہ اہم مقابلہ ہوگا۔ٹکر کا مقابلہ ثابت ہوسکتا ہے،اگر دوسری اننگ کے وقت ہوا چلی تو گیند ہلے گا۔سپنرز کا بھی اہم کردار ہوگا۔
جنوبی افریقا نے تبریز شمسی اور ہنریک کلاسین کو باہر بٹھایا ہے۔کیشو مہاراج کھیلیں گے۔