کابل،کرک اگین رپورٹ
افغانستان کرکٹ بورڈکے فیصلے میں ڈرامائی تبدیلی،فاروقی،مجیب اور نوین کیلئے گڈ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے میں ڈرامائی تبدیلی۔2 ہفتہ قبل معطل اور 2 سالہ این اوسی پابندی کی سزا پانے والے صف اول کے 3 کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری۔معطلی ختم۔این اوسی بحال،سنٹرل کنٹریکٹ بھی مل گیا ہے۔
افغانستان کے 3 صف اول کے کھلاڑی 2 سال کیلئے معطل،لیگز کے این اوسی منسوخ،بریکنگ نیوز
یہ سب ڈرامائی حالات تازہ ترین پیش رفت میں ہوئے ہیں۔نوین الحق،فضل حق فاروقی اورمجیب الرحمان کا افغانستان ٹیم کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ بحال ہوچکا ہے۔غیر ملکی لیگزکیلئے این اوسی بھی بحال ہونگے،اب 2 سالہ پابندی ختم ہے۔نیشنل ڈیوٹی بھی ہوگی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے غیر مشروط پیشکش کی،ملکی ڈیوٹی کو فوقیت دینے کا عزم کیا ہے،اس کے بعد کمیٹی کی رپورٹ اورسفارشات پر دی گئیں سزائیں ختم ہیں،اب یہ کھلاڑی محدود اور سخت شرائط پر کنٹریکٹ کرسکتے ہیں،این اوسی بھی جاری ہونگے لیکن سب سے پہلے افغانستان کیلئے قومی ڈیوٹی ضروری ہوگی۔