لندن۔کرک اگین رپورٹ۔لارڈز ٹیسٹ کا ڈرامائی اختتام،انگلینڈ کی سنسنی خیز جیت،بھارت ہارگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ لارڈز ٹیسٹ انگلینڈ نے ڈرامائی انداز میں 22 رنز سے جیت لیا ہے۔بھارت جو کہ کھیل کے روز حاوی رہا۔آخری دن 193 رنزکا تعاقب اس کیلئے کوہ ہمالیہ بن گیا۔یوں انگلینڈ نےاینڈرسن۔ٹنڈولکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں 1-2 سے اہم سبقت حاصل کی ہے۔بھارتی فلم سٹار اکشے کمار اور اہم فیملیز کی موجودگی بھی باھرتی کھلاڑیوں کے حوصلے نہ بڑھاسکی۔
ہوم آف کرکٹ لارڈز میں کھیل کے 5 ویں روز بھارت نے 58 رنز 4 وکٹ سے اننگ شروع کی تو 13 رنزکے اضافے سے انگلینڈ کو ان فارم بیٹر رشب پنت کی قیمتی وکٹ جوفرا آرچر نے دلوادی۔وہ 9 رنزبناکر کلین بولڈ ہوئے۔10 رنزکے اضافہ سے کے ایل راہول کو 39 کے انفرادی سکور پر بین سٹوکس نے ایل بی کردیا،انہوں نے یہ فیصلہ امپائر کو چیلنج کرکے ریویو پر تبدیل کرواکر لیا۔بھارت 81 رنز 6 وکٹ ہوگیا تھا۔ایک رن کے اضافہ سے واشنگٹن سندر صفر پر جوفرا آرچر کا شکار بنے،جنہوں نے اپنی ہی بال پرشاندار کیچ لیا۔نیتش کمار اور رویندرا جدیجا نے ایک گھنٹہ سے زائد بیٹنگ کرکے دبائو دور کیا اور سکور 112 تک لے گئے،یہ لنچ سے قبل آخری اوور تھا کہ نیتش کمار13 رنزبناکر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،بائولر کرس واکس تھے۔یہاں لنچ ہوگیا۔
لارڈز ٹیسٹ میں کئی واقعات ہوئے۔بال کی تبدیلی پر امپائر سے بحث۔شبمان گل کی شیک کرولی سے لڑائی۔کھلاڑیوں کے ایک دوسرے پر طنز،کہیں گالم گلوچ،کہیں تکرار۔بین سٹوکس کا کے ایل راہول کا مذاق۔سراج کی بین ڈیکٹ سے بڑی بدتمیزی۔آئی سی سی کا سراج پر جرمانہ۔اخری دن کاکس اور جدیجا کی ٹکر۔آئی سی سی کے کئی ایکشن اور جرمانے ابھی آنے ہیں
کھانے کے وقفہ کے بعد جسپریت بمراہ اور جدیجا نے مزاحمت کی اور سکور بڑھاتے گئے۔لنچ سے چائے ہوگئی۔وقفہ میں تاخیر ہوگئی۔انگلینڈ کو 9 ویں وکٹ دوسرے اور آخری وکٹ آخری سیشن میں ملی رویندرا جدیجا نے مسلسل چوتھی ہاف سنچری کی۔61 پر ناقابل شکست رہے۔بمرا نے پہلے 54 بالز پر 5 رنز اور پھر سراج نے 2 درجن بالز کھیل کر ساتھ دیا لیکن وہ شعیب بشیر کے ہاتھوں بولڈ ہوئے تو بھارت 170 پر آئوٹ تھا۔
ٹکراؤ ،لڑائی،گالیاں،لارڈز میں آخری روز لنچ پر بھارت مشکل میں
انگلینڈ کی جانب سےجوفرا آرچر اور بین سٹوکس نے 3،3 وکٹیں لیں۔بریڈ کراس نے،2 آئوٹ کئے۔
لارڈز ٹیسٹ میں پہلی اننگ میں انگلینڈ نے 387 اور بھارت نے بھی 387 رنزبنائے تھے۔انگلینڈ دوسری اننگ میں 192 پر باہر ہوا۔
