دبئئ،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023 شیڈول میں ڈرامائی انٹری،ملتان پہلے میچ کا میزبان،ڈائریکٹر کا بھی تقرر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ 2023 کا آغاز ملتان سے ہوگا۔میزبان پاکستان ایک کمزور حریف نیپال کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔اس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ ہوگی،اس کے بعد یہاں مزید 3 ٹیمیں ہونگی جو 3 میچزکھیل کر واپس جائیں گی،اس کے لئے لاہور بھی وینیو ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے میچز 2 یا 3 ستمبر کے ساتھ 10 ستمبر کو سری لنکاکے 2 شہروں میں ہونگے۔شیڈول کل تک متوقع ہے۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر کو ایشیا کپ کا ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔اس کا فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔
ایشیا کپ 2023شیڈول،ہنگامی اجلاس ختم،پاکستان کے مطالبات
کرکٹ پاکستان کے مطابقتوقع ہے کہ پاکستان اپنا پہلا گروپ میچ نیپال کے خلاف 30 یا 31 اگست کو ملتان میں کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بھی اسی روز ملتان میں ہوگی۔ پاکستان میں ایشیا کپ کے میچوں کا ایک اور مقام لاہور ہوگا۔اگر مجوزہ شیڈول منظور ہو جاتا ہے تو پاکستانی ٹیم نیپال کے خلاف اپنے پہلے میچ کے بعد فوری طور پر سری لنکا روانہ ہو جائے گی۔ دریں اثنا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان بقیہ میچوں کے لیے سری لنکا جانے سے قبل اپنے گروپ میچ پاکستان میں کھیلیں گے۔