| | | | | |

ایشیا کپ 2023شیڈول،ہنگامی اجلاس ختم،پاکستان کے مطالبات

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023شیڈول،ہنگامی اجلاس ختم،پاکستان کے مطالبات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشین کرکٹ کونسل کا 2 روزہ ہنگامی اجلاس دبئی میں ختم ہوگیا ہے۔ایشیا کپ 2023 کے حوالہ سے مزید کئی اہم معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے 2 مطالبات بھی تھے کہ ریونیو میں  بہتری ہو اوردوسرا 4 سے زائد میچزپاکستان میں ہوں،اس حوالہ سے اجلاس کے شرکا نے طویل بات چیت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کل 17 جولائی بروز پیر کو ایشیا کپ 2023 شیڈول کو جاری کرے ی۔ساتھ میں لاجسٹک مسائل کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ پاکستان میں 4 میچز ایک سے زائد مقامات پر ممکن ہیں۔

ایشیا کپ 2023 کا آغاز 31 اگست سے ہوگا۔پاکستان اور بھارت 3 اور 10 ستمبر کو ممکنہ طور پر آمنے سامنے ہونگے۔فائنل 17 ستمبر کو ہوگا۔

ایشیا کپ 2023 کا میزبان پاکستان ہے لیکن بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز 2 ممالک پاکستان اور سری لنکا میں ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *