| | | |

یو ایس اے ٹی10،شاہد آفریدی کی دھواں دھار ہٹنگ،گوٹم گمبھیر سرپکڑنے پر مجبور

فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ

یو ایس اے ٹی10،شاہد آفریدی کی دھواں دھار ہٹنگ،گوٹم گمبھیر سرپکڑنے پر مجبور۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہد خان آفریدی کے چھکے پر چھکے۔ٹی 10 میچ کو  سپرفاسٹ شو میں بدل ڈالا،حریف کپتان گوٹم گمبھیر سر پکڑنے پر مجبور تو ہوگئے لیکن اس کا اختتام مصباح الحق کی قیادت میں کھیلنے والی نیویارک ٹیم کی شکست پرہوا۔

کمال،جیت کینڈی کی،محمد حارث نے کریڈٹ ناکام کولمبو ٹیم کیلئے کھیلنے والے بابر اعظم کو دےدیا

لڈرہل میں یو ایس اے ٹی 10 کےایک میچ میں  نیو جرسی نے  نیویارک کو  9 وکٹ سے شکست دے دی ۔اہم بات یہ تھی کہ ٹی10 میچ 5 اوورز فی اننگ تک محدود کردیاگیا۔نیویارک ٹیم نے پہلے کھیل کر5 اوورز میں 2 وکٹ پر 84 اسکور بنائے۔اس میں شاہد خان آفریدی کے 12 بالز پر بنائے گئے 37 اسکور تھے۔اس میں انہوں نے 6 چوکے اور2 چھکے لگائے۔کامران اکمل 12 بالز پر27 اسکورکرگئے۔

جواب میں جیسی ریڈر کے 12 بالز پر 38 اورکرس بارنول کے10 بالز پر 28 رنز نے نیوجرسی کو موقع دے دیا۔اس نے صرف ایک وکٹ پر 4.4 اوورز میں 90 رنزبناکر ہدف پوراکیا۔دھمکا پرساد کے ایک اوورمیں 30 رنز پڑے۔یوں نیویارک ٹیم 9 وکٹ سے ہارگئی۔بوم بوم آفریدی کی اننگ رائیگاں گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *