| | | | | |

کمال،جیت کینڈی کی،محمد حارث نے کریڈٹ ناکام کولمبو ٹیم کیلئے کھیلنے والے بابر اعظم کو دےدیا

کمال،جیت کینڈی کی،محمد حارث نے کریڈٹ ناکام کولمبو ٹیم کیلئے کھیلنے والے بابر اعظم کو دےدیا۔محمد حارث کا کمال دیکھیں۔پاکستان شاہینز کے کپتان تھے تو ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لائے۔کینیڈا کی گلوبل ٹی 20 لیگ میں جس ٹیم سے کھیل رہے تھے۔وہ رنراپ رہی اور آج سری لنکا میں ایل پی ایل تائٹل جس ٹیم نے جیتا،وہ اس کے اوپنر تھے۔کینڈی کی فتح میں  حارث کا کردار معرکزی ہو یا نہ ہو لیکن چیمپئن ٹیم کے کھلاڑی تو بن گئے ہیں۔اب اسی لیگ  میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کولمبو سٹرائیکرز کے  لئے کھیل رہے تھے جو پلے آف تک بھی نہ آسکی تھی۔

ایل پی ایل2023 کا چیمپئن کینڈی،پاکستانی 3 پلیئرز شامل،جاوید میاں دادمینٹور

فائنل جیتنے کےبعد محمد حارث نے کہا ہے کہ یہ سارا کمال بابر اعظم کی وجہ سے ہوا ہے۔ویسے ان کا کہنا بھی کمال ہی ہوگیا ہے۔لکھتے ہیں کہ

ٹیم ورک کا ایک ناقابل فراموش سفر جو ہمارے چیمپئن بننے پر منتج ہوا۔ کیپٹن بابر اعظم کا  کا شکریہ ،جس نے میرے کرکٹ کیریئر کے راستے میں میری مدد کی ہے۔ آئیے مل کر اس فتح کا مزہ لیں۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *