پرتھ۔کرک اگین رپورٹ۔ایشز کا ڈرامائی آغاز،پرتھ میں انگلینڈ 172 پر آئوٹ،آسٹریلیا کا صفر پر پہلا نقصان۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ مچل سٹارک کی تباہ کن بائولنگ۔ایشز سیریز 2025 کا ڈرامائی آغاز۔انگلینڈ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز 33 ویں اوور میں 172 رنزپر آئوٹ ہوگیا۔
پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں آج جمعہ 21 نومبر کو ایشز کی وسل بجی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر توقعات کے عین مطابق پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کی پوری ٹیم 32.5 اوورز میں 172 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ نے آخری 5 وکٹیں صرف 12 رنز کے اندر گنوائیں۔ہیری بروک 52،اولی پوپ 46 اورجیمی سمتھ 33 کرگئے۔جوئے روٹ صفر اور کپتان بین سٹوکس6 پر آئوٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے صرف12.5 اوورز میں 58 رنز دے کر 7 وکٹیں مکمل کیں۔اس دوران انہوں نے ایشز ہسٹری میں 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔انہیں وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 6 وکٹیں درکار ہیں۔
جواب میں آخری اطلاعات تک آسٹریلیا نے صفر پر پہلی وکٹ گنوادی تھی۔
