| | | |

آئی پی ایل میں ڈرامائی موڑ،متنازعہ کیچ پرسنجو کی امپائر سے شدید لڑائی،4 ٹیموں کیلئے سائرن

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل میں ڈرامائی موڑ،دہلی نے 4 ٹیموں کی نیندیں اڑادیں،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2024 میں ڈرامائی موڑ۔ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر آج 7 مئی کو نمبر ون کا خواب دیکھنے والی ٹاپ ٹیم راجستھان رائلز کو اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔دہلی کیپیٹلز نے 20 رنزکی جیت کے ساتھ جہاں اپنے امکانات کو بڑھاوادیا ہے،وہاں رائل چیلنجرز بنگلورو سمیت کئی ٹیموں کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجادی ہے۔

سنجو سامسن کا متنازعہ کیچ آئوٹ فلم بن گیا،ری پلے میں فیلڈر ہوپ کا پائوں بائونڈری لائن سے ٹکراتا ہوا نظر آیا،مگر امپائر نے آئوٹ کہا،اس پر سنجو سامسن  امپائر سے لڑتے دکھائی دیئے۔جرمانہ ہوسکتا ہے،یہ وکٹ ناکام ٹیم کو لے ڈوبی۔

نئی دہلی میں دہلی کیپیٹلز نے8 وکٹ پر 221 رنزبنائے۔راجستھان رائلز (آر آر) کے کپتان سنجوسامسن کے46 بالز پر 86 رنزبھی کام نہ آئے اور ٹیم کی ہمت بیس اوورز میں 8 وکٹ پر 201 رنز پر جواب دے گئی۔

آئی پی ایل 2024 پوائنٹس ٹیبل میں زبردست ہلجل ہوئی ہے۔راجستھان بدستور 16 پوائنٹس کے ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے برابر ،نیٹ رن ریٹ میں دوسرا نمبر ہے۔۔ادھر دہلی کیپیٹلز نے 12 پوائنٹس بنالئے ہیں۔

چنائی،لکھنو،سن رائزرز،دہلی کے اب 12،12 پوائنٹس ہیں۔آر سی بی،پنجاب کنگز،ممبئی اور گجرات کے 8،8 پوائنٹس ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *