لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11 میں ڈرامائی موڑ،لاہور کو کراچی کے ہاتھوں شکست،دونوں ہی ریس میں شامل۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو لاہور میں جمعرات کی رات تارے دکھادیئے،پی ایس ایل 11 کے اہم ترین میچ میں اس نے 5 وکٹ کی جیت کے ساتھ 3 ٹیموں کیلئے امیدیں پیدا کریں،اگر وہ آج ہارجاتے تو اپنےے ساتھ گلیڈی ایٹرز کی امیدیں بھی ختم کروادیتے،فتح کا سہرا خوشدل شاہ کے سر رہا،جنہوں نے لگاتار ہٹیں کھیل کر14 بالز پر ناقابل شکست 44۔رنزکرکے تاریخ رقم کردی۔راولپنڈیز نے بھی آج ہی کے دن پی ایس ایل ہسٹری میں پہلی فتح درج کی جب انہوں نے اسلام آباد کو شکست دے دی۔
کراچی کنگز کے لیے لازمی جیت والے میچ میں انہوں نے ٹاس جیتا اور لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
قلندرز نے اگرچہ پہلی وکٹ 24 کے سکور پر گنوا دی جب محمد فاروق 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن فخر زمان کا ساتھ عبداللہ شفیق نے ایسا دیا کہ دونوں نے سکور 134 تک پہنچا دیا اور 13.5 اوورز میں 110 رنز کی شراکت ٹوٹی جب مجموعی سکور 134 تھا۔ فخر نے 41 بالیں کھیلیں۔ تین چھکے ،پانچ چوکے لگائے اور 61 رنز کئے۔گزشتہ میچ میں انہوں نے شاندار سنچری بنائی تھی ،اس لیے انہوں نے اپنی پرفارمنس کا تسلسل ثابت کیا۔ تھوڑی دیر کے بعد لاہور قلندرز کی ایک وکٹ اور گری اور اس کے بعد ایک اور سیٹ بیٹر عبداللہ شفیق 36 گیندوں پر 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے تین چھکے، پانچ چوکے لگائے۔ پھر سکندر رضا نے 12 گیندوں پر 18 رنز کیے اور ڈینیل سیمز نے نو گیندوں پر 20 رنز بنا کر آخر میں سکور کو بڑھایا۔ قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 199 رنز بنائے ۔معین علی نے 26 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔ رضوان اللہ اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
جواب میں کراچی کنگز کا آغاز کچھ زیادہ بہتر نہیں رہا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جیسن رائے 1ط کے سکور پر ریزا ہینڈرکس 39 کے مجموعی سکور پر ،سلمان علی آغا 69 کے سکور پر پویلین لوٹے تو 9واں اوور ختم ہونے والا تھا ۔جیسن رائے 9 کر سکے۔ ہینڈرکس 10 اور سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہاں واپسی کرنے والے ڈیوڈ وارنر وکٹ پر موجود تھے۔ ان کا ساتھ معین علی نے دیا اور بڑی تیز اننگز کھیلی اور وہ دونوں تیزی کے ساتھ اسکور کو 127 تک لے گئے اور 14 اوورز بھی ختم نہیں ہوئے تھے ۔یہاں معین علی بدقسمت رہے ۔ان کا شاندار کیچ سکندر رضا نے لیا اور بولر عبید شاہ تھے ۔39 رنز 17 گیندوں پر انہوں نے کیے ۔چار چھکے اور ایک چوکا لگایا اس کے بعد اعظم خان بیٹنگ کرنے آئے ۔146 کے سکور پر اعظم خان بھی 8 بالز پر 14 کرکے بولڈ ہوگئے۔آخری 18 بالز پر 34 رنز باقی تھے۔خوشدل شاہ اور ڈیوڈ وارنر نے پہلے حارث رئوف اور پھر شاہین کے اوورز میں لاٹھی چارج کیا۔نتیجہ میں حارث کے اوور میں 13 اور شاہین کے اوور میں 23 رنز پڑے اور کراچی کنگز کیلئے 12 بالز پر جیت 12 رنزکی دوری پر رہ گئی۔
کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 203 رنز 5 وکٹ پر پورا کرکے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔اس جیت کے ساتھ ہی اب پی ایس ایل 11 پوائنٹس ٹیبل پر ڈرامائی صورتحال ہوگئی ہے۔حیدر آباد،لاہور اور کراچی کے 8،8 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور یہ ریس میں موجود ہیں۔خوشدل شاہ 14بالز پر5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44 پر ناٹ آئوٹ آئے۔ڈیوڈ وارنر نے44 بالز پر 63 کئے۔9 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔دونوں نے چھٹی وکٹ پر 19 بالز پر تیز ترین 57 رنز بنائے۔عبید شاہ نے 41 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
اسے کہتے ہیں خود تو ڈوبے،تمیں بھی لے ڈوبیں گے۔راولپنڈی تو باہر نکل گیا تھا اب جاتے جاتے اس نے اسلام آباد کو بھی باہر کرنے کی کوشش کردی۔پی ایس ایل 11 میں اپنے 9 ویں میچ میں جاکر اس کی پہلی کامیابی اس کے فائدے کی نہیں لیکن اسلام آباد کو دی گئی شکست وفاقی قلعہ کیلئے بڑا الارم ہے۔اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ڈیوون کونوے نے40 ۔مارک چیپ مین نے 23 اور کرس گرین نے 29 رنز بنائے۔محمد عامر اور سعد مسعود نے دو دو وکٹیں
حاصل کیں۔
جواب میں راولپنڈی نے قدرےبہتر آغاز کیا ۔ ایک موقع پر 78 رنز تک اس کا ایک ہی کھلاڑی آؤٹ تھا۔کامران غلام کے 42 اور محمد عامر کے 45 پر آؤٹ ہونے کے بعد مزید ایک وکٹ اور گری ،جس سے اسلام آباد یونائٹڈ نے میچ میں واپسی کی۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی خوشیاں عارضی رہیں کیونکہ ہدف معمولی تھا نتیجے میں مزید کوئی وکٹ نہ گری اور راولپنڈی اس نے پی ایس ایل میں ڈیبیو فتح اپنے اٹھ میچوں کے بعد چھ وکٹ سے حاصل کی . ٹیرل مچل 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پی ایس ایل 11 کا اگلا میچ
جمعہ۔24 اپریل۔اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ حیدر آباد کنگز
پی ایس ایل 11 پوائنٹس ٹیبل
پشاور زلمی 9 میچز ۔17 پوائنٹس
ملتان سلطانز 9میچز 12 پوائنٹس
اسلام آباد یونائٹڈ۔ 8 میچز9 پوائنٹس
حیدرآباد کنگز 8میچز8 پوائنٹس
لاہور قلندرز 9 میچز 8 پوائنٹس
کراچی کنگز9میچز 8 پوائنٹس
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 میچز 6 پوائنٹس
راولپنڈیز 9میچز2 پوائنٹ
