دبئی،کرک اگین رپورٹ۔سیمی فائنل پچ پر ڈرامائی موڑ،روہت شرما کا انجانا پن مشکوک،سٹیون سمتھ کی رسائی،دعوے کچھ،حقائق کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیمپئز ٹرافی سیمی فائنل میں پچ کون سی ہوگی،نیا ٹوئسٹ آگیا۔بھارتی کپتان روہت شرما نے یکدم سپاٹ لہجہ کیا اختیار کیا کہ شک سا ہوا ہے۔
بات یہ ہے کہ اس کا جواب بہتر دیا جاسکتا تھا،یہ ایک متوقع سوال تھا،اس کی تیاری بھی ٹھیک نہ کرسکے اور سپاٹ انداز میں بول دیا کہ مجھے کیا علم کہ کون سی پچ ہوگی۔اس کے مقابلہ میں سٹیون سمتھ نے بڑا بہتر انداز اختیار کیا اور کہا کہ اگرچہ پیر کو پچ پر ایک نظر ڈالی۔۔ظاہر ہے کہ پورا مربع بلاک کافی خشک ہے۔ ابھی گراؤنڈزمین سے بات کرنے کے بعد کہہ سکتا ہوں کہ خشک سطح پر بہت زیادہ عجب تھا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،پہلا سیمی فائنل۔بھارت بمقابلہ آسٹریلیا۔دبئی،4 مارچ،دوپہر 2 بجے،پاکستانی وقت
اب تک یہاں کھیلے گئے تین میچوں کے لیے تین مختلف پچز استعمال کی گئی ہیں – انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش، انڈیا بمقابلہ پاکستان، اور انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ۔ تاہم منگل کے کھیل کے لیے تیار کی گئی وکٹ ایک نئی ہوگی جو پہلے استعمال نہیں ہوئی۔
دبئی کا پچ کیوریٹر آسٹریلین ہے،اس کا نام میتھیو سینڈری ہے۔آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کیلئے کدمات سرانجام دیتا ہے۔پچز امارات کرکٹ بورڈ بنارہا ہے لیکن اس پر کنٹرول آئی سی سی کا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی اثر رسوخ نہیں۔
ورلڈکپ 2023 میں بھارت اپنے ملک میں پچز کھئل میں نمایاں تھا،آخر میں پکڑا گیا تھا اور پھر فائنل ہارا تھا،یہ ماجرا اتنا سادہ نہیں ہے،آسٹریلینز کو ساا اندازا ہے،کل کے میچ میں بہت کچھ وہ ہوگا،جو پہلے نظر نہ آیا
اس سے پہلے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ 23 فروری کے پاکستان بھارت میچ والی پچ استعمال ہوگی،اب نئی پچ کا دعویٰ ہے لیکن روہت شرما کا انجانا پن اور سپاٹ انداز مشکوک ہے۔
چیمپئنز ٹرافی،پہلا سیمی فائنل،کون گھبراہٹ میں،کس کا خاموش پیغام،بھارت بمقابلہ آسٹریلیا،نئی معلومات
اب ماجرا کیا ہے۔یہ منگل کو علم ہوگا۔یہ بات طے ہے کہ روہت شرما کو سب علم ہے کہ کون سی پچ ہوگی۔