| | | | | | |

ڈراپ کیچ،ناقص فیلڈنگ،غلط تھرو،پاکستانی ٹیم کا پینک بٹن آن،بابر اعظم نے پاگل کا اشارہ کردیا

حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ

ڈراپ کیچ،ناقص فیلڈنگ،غلط تھرو،پاکستانی ٹیم کا پینک بٹن آن،بابر اعظم نے پاگل کا اشارہ کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کی جوابی بیٹنگ سے پاکستانی ٹیم کا پینک بٹن دب گیا۔ایک اوور میں 3 ڈرامے۔بابرا عظم نے دماغ کی جانب انگلی گھماتے اپنے ساتھی فیلڈر کو کہا کہ کیا تمہارادماغ خراب ہوگیا ہے۔

کراچی سے پشاور بھارت میں کیسے یاد آگیا،رضوان کے 2 بڑے انکشافات

نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈکہ وارم اپ میچ میں 345 اسکور کرمطمئن ہونے والی پاکستانی ٹیم خراب فیلڈنگ اور ناقص بائولنگ کے سبب شدید دبائو میں ہے۔اننگ کے 15 ویں اوور میں امام الحق نے کین ولیمسن کا آسان کیچ ڈراپ کیا تو بابرا عظم اور محمد رضوان نے افسوس کا اظہار کیا۔اس کے بعد خراب فیلڈنگ سے چوکا دیا گیا،اگلی بال پر پیسر وسیم جونیئر نے ایک غلط تیز تھرو کرکے کپتان بابرا عظم کو پریشان کردیا،انہوں نے اپنے دماغ کی جانب انگلی گھماتے اشارہ کرکے پوچھا کہ کیاتمہارا دماغ چل گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے 16 اوورز کی بیٹنگ میں صرف ایک وکٹ کھوکر119 اسکور بنالئے ہیں۔راچین رویندرا 67 اور انجری سے واپسی کرنے والے کین ولیمسن 44 پر کھیل رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *