دبئی،کرک اگین رپورٹ۔دبئی،پاکستان کی ٹیم بس دیر سے روانہ،ایک بڑے کرکٹرکا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک بہت بڑے کرکٹر کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ہوا ہے لیکن اسے مناسب وقت پر کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ میں چلتی سیاست،بورڈ سطح کی مداخلت اور اوپر سے دی جانے والی ہدایت کے بعد ایک کرکٹر نے مزید نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی سے موصلہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت سے شکست کے بعد کافی دیر تک دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں رہی،بھارتی کرکٹ ٹیم کی روانگی کی کافی دیر کے بعد ٹیم چلی گئی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں کئی سینئرز موجود ہیں لیکن ایک بڑے نام نے نہ کھیلنے کے حوالہ سے مشارت اور بات کی ہے،اس کا کہنا ہے کہ 3 سال قبل تک کرکٹ ترقی کی جانب تھی،لیکن اس کے بعد جو ہوا،وہ زور زبردسی ہوا۔جو کچھ اس وقت ہے،سب مصنوعی ہے۔