پالی کیلے۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں نہ کھیلنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ساتھ ہی کہا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بھی ذمہ دار ہونگے۔ٹیم ایک بندے کی رائے سے نہیں بنتی بلکہ سب سٹیک ہولڈرز آن بورڈ ہوتے ہیں۔بابر اعظم کا اس ایونٹ میں ایک رول تھا۔میں ڈمی کپتان نہیں ہوں۔جواب نہ دیا تو آپ کو بے عزتی محسوس ہوگی۔
سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 کا آخری میچ جیتنے لیکن سیمی فائنل سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کروں گا۔کپتانی کرنی ہے یا خود چھوڑنی ہے یا پی سی بی کا انتظار کرنا ہے ،میں جلدی فیصلہ نہیں کروں گا۔دو چار روز میں فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔ہم آخر کے 3 اوورز درست بیٹنگ نہ کرسکے اور سری لنکا نے آخری 3 اوورز اچھے کھیلے۔یہ اہم نکتہ ہے۔ہم درست لائن پر نہیں۔فخرزمان کے بارے میں کہہ سکتے ہیں کہ ان کو پہلے میچز بھی کھیلنے چاہئے تھے لیکن ان کا کارکردگی ویسی اچھی نہیں تھی،جیسی اب ہے۔
