ڈنیڈن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ کیمپ کی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 کیلئے 3 تبدیلیاں ہوگئی ہیں۔زمان خان کی آمد ہوئی ہے۔وسیم جونیئر کھیلیں گے اور محمد نواز بھی ایکشن میں ہونگے۔صائم ایوب،افتخار اور اعظم خان موجود ہیں۔عامر جمال،اسامہ میر اور عباس آفریدی باہر ہیں۔
عباس آفریدی کی ہسپتال یاترا،تیسرے ٹی 20 سے باہر
ڈنیڈن،ٹی 20 ریکارڈ،پاکستان کبھی کھیلا،کیویزیہاں کیسے،موسم،کنڈیشنز،میچ ٹائم اور ممکنہ الیون۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں پاکستان نے پہلے کبھی ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا ہے یا نہیں،اگر ہاں تو کیا جیتا بھی ہے اور یہاں اب تک کتنے میچز ہوچکے ہیں۔موسم کیسا چل رہا ہے اور پچ کیا سلوک کرتی ہے،کامیاب کون ہوسکتا ہے۔
پاکستان آخری ٹی 20 سیریزکب جیتا،2022فائنل کے بعد سے میچزکیا جیتے،تشویشناک حالات
کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں یہ بھی ہے کہ اس مقام پر اب تک صرف دو ہی میچ کھیلے گئے ہیں۔ دونوں میچوں میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 2021 میں 220 کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا قریب آیا لیکن ہارگیا۔ سری لنکا گزشتہ سال 141 رنزہی کرسکا جو میزبان کو چیلنج کرنے کے لیے کافی نہیںتھا۔ اس پچ پر بیٹنگ کے دوستانہ حالات ہیں۔درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس کے آس پاس متوقع ہے۔بارش کا امکان نہیں ہے،پچ اسپنرز کو مدد دے سکتی ہے۔محمد نواز کھلائے جاسکتے ہیں۔
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل صبح 17 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے اور ڈنیڈن کے مقامی وقت کے مطابق کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔