| | | | |

پاکستان آخری ٹی 20 سیریزکب جیتا،2022فائنل کے بعد سے میچزکیا جیتے،تشویشناک حالات

ڈنیڈن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان آخری ٹی 20 سیریزکب جیتا،2022فائنل کے بعد سے میچزکیا جیتے،تشویشناک حالات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز میں 24 گھنٹے سے بھی کم ہیں لیکن کسی نے یاد کیا ہے کہ پاکستان آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز کب جیتا،کتنا عرصہ ہوگیا۔ایک ایسی ٹیم جس نے 2021 ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلا ہو،اس سے اگلے سال 2022 کے ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا ہو،اس کے بعد سے اسے کیا پرفارم کرنا چاہئے تھا،کیا پرفارم کیا ہے۔

کپتانی کے ساتھ اوپننگ بھی گئی،آخری 6 میچزکا ریکارڈ،پھر بھی تنقید،بابر اعظم کے بغیر پاکستان ٹی 20 ٹیم کہاں

پاکستان کرکٹ ٹیم کی تازہ ترین خبریں بہت ہوتی ہیں لیکن آپ کو پڑھ کر دوسری حیرت یہ ہوگی کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل سے اب تک پاکستان نے جو 18 میچز کھیلے ہیں،ان میں سے ایک تہائی یعنی 6 جیتے ہیں اور اس سے بھی اگلی بات یہ ہے کہ پاکستان اس دوران کہنے کو شاید 15 ماہ بنیں لیکن دراصل 2022 کے بعد 2023 گزرا اور اب 2024 چل رہا ہے،مطلب  تیسرے سال میں داخل ہوگئے ہیں،کوئی باہمی ٹی 20 سیریز جیت نہیں سکا ہے۔ایک اور شکست کے دہانے پر کھڑا ہے۔ پاکستان باہمی سیریز میں اب تک آسٹریلیا، انگلینڈ اور یہاں تک کہ افغانستان سے بھی ہارا ہے اوراب تک کی  آخری سیریز  میں نیوزی لینڈ کے خلاف گھر پر  ڈراپر اکتفا کرنا  پڑا۔

عباس آفریدی کی ہسپتال یاترا،تیسرے ٹی 20 سے باہر

پہلے کبھی نہ کہا لیکن بات یہ ہےکہ اب تو کپتان بھی بدل گیا،ٹیم کی حالت بھی تبدیل ہوگئی،سامنے حالت یہ ہے کہ نیوزی لینڈ ہے اور گزشتہ سالوں سے اب تک اور ابھی اس کے بعد بھی باری باری اسی ہی کے خلاف کھیل کر کیا حاصل کررہے ہیں،ناکامیاں۔حالت یہ ہے کہ دونوں میچز میں بائولرز ناکام ہیں۔بیٹنگ کا تو سوال ہی نہیں۔بابر اعظم کی 2 ففٹیز ہیں،ایک میں فخرزمان کی25 بالز پر ففٹی ہے اور پھر جیتا ہوا میچ ہارجاتے ہیں۔یہی کہانی ہے۔

 فن ایلن اور ڈیرل مچل   بیٹنگ میں حاوی رہے ہیں، ٹم ساؤتھی اور ایڈم ملنے نے دو میچوں میں چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ اسی رگ میں جاری رکھنے اور سیریز پر مہر لگانے کے لیے پاکستان کی کوتاہیوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

نیوزی لینڈکے کپتان کین ولیمسن  ہیمسٹرنگ کی انجری  کے بعد سیریز کے بقیہ میچوں سے باہرہیں۔ ول ینگ اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔ امکان ہے کہ ٹم سیفرٹ ولیمسن کی جگہ لیں گے اور گلوز بھی سنبھالیں گے۔ مچل سینٹنر ایک بار پھر قیادت کے لیے تیار ہیں۔پاکستان ٹیم سے عباس آفریدی باہر ہیں۔زمان خان کو کھلایا جائے گا،ایک اور تبدیلی بھی ہونی ہے،اس پر مشاورت جاری ہے کہ نواز کو ایڈجسٹ کیا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *