کرک اگین رپورٹکائونٹی میچ کے دوران رن لیتے دونوں بیٹرز کا خوفناک تصادم،پچ بوس،امپائرز کا رن آئوٹ دینے سے کیوں انکار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔کینٹ کے 2 بلے باز لنکا شائر کے خلاف کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے میچ میں پچ کے درمیان ایک خوفناک تصادم کا شکار ہوگئے، لیکن دونوں میں سے کسی کو رن آئوٹ ہونے کے بعد میں آئوٹ قرار دیا نہیں گیا۔ دونوں کو اپنی اننگز جاری رکھنے کے لیے فٹ قرار دیا گیا۔
بین کامپٹن اور ٹوانڈا میوئے نے کینٹ کیلئے 43 رنزکی شراکت بنالی تھی جب جب مؤخر الذکر نے ٹام ہارٹلی کو آف سائیڈ میں کھیلا۔ جوڑی مشکل سے بھاگی، پہلا رن مکمل کیا۔ لیکن دوسرے رن میں گیند پر ان دونوں کی نظریں رہیں،جس سے وہ ایک دوسرے سے آدھے راستے پر ٹکرا گئے۔کامپٹن فوراً ہی میوئےکے ساتھ پچ پر گر گئے، ہیلمٹ دور جاگرا۔موئے نے اپنا رن مکمل کیا
اس دوران گیند ہارٹلے کی طرف پھینکی گئی تھی۔ تھرو لیتے وقت ان کی کہنی وکٹ سے ٹجرائی اور بیلز گریں،اب انہیں رن آئوٹ کیلئے سٹمپ اکھاڑانے تھے جو کہ انہوں نے کردیا تھا لیکن جیسے ہی دونوں بلے بازوں نے میڈیکل ٹیم سے رابطہ کیا تو اسی دوران لنکاشائر کے کپتان آسٹریلیا کے بلے باز مارکس ہیرس نے امپائرز سریندرن شانموگم اور انتھونی ہیرس سے بات کی، جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں بلے بازوں کے ٹکرانے کے ساتھ ہی گیند ڈیڈ ہو گئی تھی جس کے لیے دونوں کے لئے کنکشن ٹیسٹ کی ضرورت تھی۔ لہذا ایک رن مکمل تھا، لنکاشائر کے کچھ فیلڈرز مایوس نظر آئے تھے کہ تصادم کے بعد کوئی بھی آدمی رن آؤٹ نہیں ہوسکا۔
کھیل کو تقریباً 10 منٹ تک روک دیا گیا جب کہ دونوںکا علاج ہوا۔ کامپٹن کی بائیں کلائی میں زخم تھا، جبکہ میوے کا ہیلمٹ ٹھیک کر دیا گیا تھا۔ دونوں افراد کے کنکشن ٹیسٹ ہوئے، جو انہوں نے پاس کیے، اور انہیں بلے بازی جاری رکھنے کے لیے فٹ قرار دیا۔کینٹ بالآخر 293 رنز پر آؤٹ ہو گیا، اسٹینلے نے اپنی پہلی فرسٹ کلاس پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ لنکاشائر بغیر کسی نقصان کے 19 تک پہنچ گئی۔
