کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم دوران میچ برہم،سناڈالیں،وسیم اکرم کی پی سی بی پر تنقید،شعیب ملک کا معنی خیز دفاع۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ساتھی کھلاڑیوں سے ناخوش۔انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ 2023 کے آخری میچ میں بعض پلیئرز کی پرفارمنس پر سوالات۔بابر اعظم کے نزدیک کھلاڑیوں نے اپنی صلاحتیوں سے انصاف نہیں کیا ہے۔
ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دو گروپس میں بھارت سے باہر ہوگی
میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں کچھ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔غیر ذمہ دارانہ سٹروکس کھیلنے والوں پر برہمی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ سلسلہ ٹیم سے اخراج کا سبب بنے گا۔
سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہے کہ شکست دیوار پر لکھی تھی۔سیمی فائنل نہیں دکھائی دے رہا تھا لیکن اس میں صرف کپتان یا ٹیم کا قصور نہیں ہے۔اس پر شعیب ملک نے ساراملبہ کپتان اور ٹیم پر ڈالنے کی کوشش کی تو وسیم اکرم نے کہا ،رک جائو،تم بھی کپتان رہے ہو اور میں بھی۔ہم کو علم ہے کہ سال میں 4 بار جب چیئرمین پی سی بی بدلیں گے تو کیا ہوگا۔چیئرمین پی سی بی کا اثر ہوا کرتا ہے،اس پر شعیب ملک زیادہ دفاع نہ کرسکا۔شعیب ملک کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ پی سی بی کی موجودہ منیجمنٹ سے رابطے میں ہیں اور ٹی 20 کرکٹ میں بڑا رول ان کے لئے ڈسکس ہورہا ہے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا ہے کہ بائولنگ کوچ ایک سال میں 4 آگئے ہیں،اس سے کیا ہوگا،اتنے میں غیرملکی کوچز کو کھلاڑیوں کے نام بھی یاد نہیں رہیں گے۔