ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے قذافی سٹیڈیم لاہور کے آج کے دوسرے میچ میں اندھیری اور مٹی کے غلبے نے کھلاڑیوں اور افیشلز کو گراؤنڈ چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور اندھیرے میں ڈوب کیا ۔فلڈ لائٹس بھی مدھم پڑ گئی ہیں۔ مٹی اور اندھیری کی وجہ سے طوفان کی شکل بن گئی ۔آگے بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ متاثر ہونے کا امکان ہے ،جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ۔اس وقت لاہور کی بیٹنگ جاری تھی اور 12ویں اوور تک اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔نعیم 50 کر کے آؤٹ ہوئے اور عبداللہ شفیق 53 پر کھیل رہے تھے ۔11اعشاریہ تین اوورز کا کھیل ہوا تھا۔
Related Posts
Add A Comment